الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ : أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ ؟ .
کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 201
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَتَصْدِيقٌ بِهِ، وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ، وَحَجٌّ مَبْرُورٌ". قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" السَّمَاحَةُ وَالصَّبْرُ" قَالَ: أُرِيدُ أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي شَيْءٍ قَضَى لَكَ بِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اُس نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی پر ایمان رکھنا، اُس کی تصدیق کرنا، اُس کی راہ میں جہاد کرنا، اور میرور حج، اُس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے زیادہ آسان چیز چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نرمی (یا سخاوت) اور صبر، اُس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس سے بھی زیادہ آسان چیز چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارے میں جو فیصلہ دیا ہو، تو تم اُس کے حوالے سے، اللہ تعالی پر اعتراض نہ کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 201]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 201]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 318/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 83، أخرجه مسند أحمد برقم: 22210، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 9436
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ وَحَجٌّ مَبْرُورٌ". فَلَمَّا وَلَّى الرَّجُلُ قَالَ:" وَأَهْوَنُ عَلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ إِطْعَامُ الطَّعَامِ وَلِينُ الْكَلَامِ وَحُسْنُ الْخُلُقِ". فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" وَأَهْوَنُ عَلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ لَا تَتَّهِمِ اللَّهَ عَلَى شَيْءٍ قَضَاهُ عَلَيْكَ".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا اسی دوران ایک شخص آپ کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان رکھنا اس کی راہ میں جہاد کرنا اور مبرور حج جب وہ شخص مڑ کر جانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے بھی زیادہ تمہارے لئے آسان یہ ہے کہ کھانا کھلانا نرم گفتگو کرنا اور اچھے اخلاق جب وہ شخص جانے لگا، تو آپ نے فرمایا: اس سے بھی زیادہ تمہارے لئے آسان یہ ہے کہ تم اللہ سے کسی ایسی چیز کے بارے میں شکوہ نہ کرو کہ جو فیصلہ اس نے تمہارے خلاف دیا ہو (یعنی جو تمہیں ناپسند ہو)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 9436]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (396/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22210»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن