الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. بَابٌ فِي الصَّلَاةِ بَيْنَ الْقُبُورِ وَاتِّخَاذِهَا مَسَاجِدَ وَالصَّلَاةِ إِلَيْهَا .
قبروں کے درمیان نماز ادا کرنا یا انہیں مساجد بنا لینا یا ان کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرنا
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 2058
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2058]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2058]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21094، 21115، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4907»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2064
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ"، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ:"أَخْرِجُوا الْيَهُودَ مِنْ أَرْضِ الْحِجَازِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا“۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی تھی: ”یہودیوں کو حجاز کی سرزمین سے نکال دینا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2064]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2064]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21094، 21115، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4907»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9660
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: كَانَ آخِرَ مَا تَكَلَّمَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْرِجُوا يَهُودَ أَهْلِ الْحِجَازِ وَأَهْلِ نَجْرَانَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَاعْلَمُوا أَنَّ شِرَارَ النَّاسِ الَّذِينَ اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ طَرِيقَيْنِ مِنْهَا ثِقَاتٌ مُتَّصِلٌ إِسْنَادُهُمَا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ طَرِيقَيْنِ مِنْهَا ثِقَاتٌ مُتَّصِلٌ إِسْنَادُهُمَا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری کلام ارشاد فرمایا تھا وہ یہ تھا: ”حجاز کے یہودیوں اور اہل نجران کو جزیرہ نما عرب سے نکال دینا تم لوگ یہ بات جان لو کہ لوگوں میں بدترین لوگ وہ ہیں، جو اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیتے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان میں سے دو طریقوں کے رجال ثقہ ہیں اور ان دونوں کی سند متصل ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 9660]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (872) اخرجه احمد فى المسند (1691 و 1694 و 1699)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1693، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2498، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18584، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1035/1، 4519/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح