🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. بَابُ الْإِمَامِ يُصَلِّي جَالِسًا .
امام کا بیٹھ کر نماز ادا کرنا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2342
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا هَؤُلَاءِ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى، نَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْزَلَ فِي كِتَابِهِ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ؟" قَالُوا: بَلَى، نَشْهَدُ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَكَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَأَنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتَكَ قَالَ:" فَإِنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ أَنْ تُطِيعُونِي، وَإِنَّ مِنْ طَاعَتِي أَنْ تُطِيعُوا أَئِمَّتَكُمْ، أَطِيعُوا أَئِمَّتَكُمْ فَإِنْ صَلَّوْا قُعُودًا فَصَلُّوا قُعُودًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب بھی تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: اے لوگو! کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں یہ حکم نازل کیا ہے کہ جو شخص میری اطاعت کرے گا وہ اللہ تعالی کی اطاعت کرنے والا شمار ہو گا؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ جو شخص آپ کی اطاعت کرے گا وہ اللہ تعالی کی اطاعت کرے گا کیونکہ آپ کی اطاعت اللہ تعالی کی اطاعت کا حصہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالی کی اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم لوگ میری اطاعت کرو اور میری اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم اپنے ائمہ کی اطاعت کرو، تم اپنے ائمہ کی اطاعت کرو! اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کریں تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو!
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2342]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9125
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى نَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَأَنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتِي؟" قَالُوا: بَلَى نَشْهَدُ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ فَقَدْ أَطَاعَكَ وَمِنْ طَاعَةِ اللَّهِ طَاعَتُكَ. قَالَ:" فَإِنَّ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ أَنْ تُطِيعُونِي وَمِنْ طَاعَتِي أَنْ تُطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ، أَطِيعُوا أُمَرَاءَكُمْ فَإِنْ صَلُّوا قُعُودًا فَصَلُّوا قُعُودًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَئِمَّتَكُمْ" بَدَلَ:" أُمَرَائَكُمْ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ وہ کچھ اصحاب کے درمیان موجود تھے اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کے پاس تشریف لائے آپ نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں آپ اللہ کے رسول ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ جو شخص میری اطاعت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں میری اطاعت کرنا بھی شامل ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے وہ آپ کی بھی اطاعت کرے گا، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں آپ کی اطاعت بھی شامل ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم میری اطاعت کرو اور میری اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ تم اپنے امراء کی اطاعت کرو، تم لوگ اپنے امراء کی اطاعت کرو اگر وہ بیٹھ کر نماز ادا کریں، تو تم لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ تا ہم انہوں نے لفظ ”امراء“ کی جگہ لفظ ”آئمہ“ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 9125]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1631) أخرجه ابو يعلى فى المسند (5450) اخرجه احمد فى المسند (5679)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5646»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں