الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
158. بَابُ مَا يَجُوزُ مِنَ الْعَمَلِ فِي الصَّلَاةِ .
نماز کے دوران کس قدر عمل کرنا جائز ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2484
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَأَطَالَ الْقِيَامَ وَكَانَ إِذَا صَلَّى لَنَا خَفَّفَ، فَرَأَيْتُهُ أَهْوَى بِيَدِهِ لِيَتَنَاوَلَ شَيْئًا، ثُمَّ أَنَّهُ رَكَعَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلِمْتُ أَنْ رَاعَكُمْ طُولُ صَلَاتِي وَقِيَامِي" قُلْنَا: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَسَمِعْنَاكَ تَقُولُ:" أَيْ رَبِّ وَأَنَا فِيهِمْ" فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مِنْ شَيْءٍ وَعِدْتُمُوهُ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا قَدْ عُرِضَ عَلَيَّ فِي مَقَامِي هَذَا حَتَّى لَقَدْ عُرِضَتْ عَلَيَّ النَّارُ فَأَقْبَلَ عَلَيَّ مِنْهَا حَتَّى حَاذَى خِبَائِي هَذَا فَخَشِيتُ أَنْ يَغْشَاكُمْ، فَقُلْتُ: [ أَيْ رَبِّ ] وَأَنَا فِيهِمْ فَصَرَفَهَا اللَّهُ عَنْكُمْ فَأَدْبَرَتْ قِطَعًا كَأَنَّهَا الزَّرَابِيُّ، فَنَظَرْتُ نَظْرَةً فِيهَا فَرَأَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُرْثَانَ بْنِ الْحَارِثِ أَحَدَ بَنِي غِفَارٍ مُتَّكِئًا فِي جَهَنَّمَ عَلَى قَوْسِهِ، وَرَأَيْتُ فِيهَا الْحُمْرِيَّةَ صَاحِبَةَ الْقِطَّةِ الَّتِي رَبَطَتْهَا فَلَا هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَلَا هِيَ سَقَتْهَا".
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ: الصَّوَابُ: خُرْثَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ.
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ: الصَّوَابُ: خُرْثَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی آپ نے قیام کو طول دیا حالانکہ آپ جب ہمیں نماز پڑھاتے تھے تو مختصر نماز پڑھایا کرتے تھے پھر میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا جیسے آپ کسی چیز کو پکڑنے لگے ہیں اس کے بعد آپ رکوع میں چلے گئے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا اور آپ تشریف فرما ہوئے تو ہم بھی آپ کے اردگرد بیٹھ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس بات کا پتہ ہے کہ میری نماز اور قیام کی طوالت نے تمہیں پریشان کر دیا ہے ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا اے میرے پروردگار! میں ان کے درمیان ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے آخرت کے حوالے سے جس بھی چیز کا وعدہ تم لوگوں کے ساتھ کیا گیا وہ میرے یہاں کھڑے ہونے کے دوران میرے سامنے پیش کی گئی یہاں تک کہ میرے سامنے جہنم پیش کی گئی اس میں سے کچھ حصہ میری طرف آیا یہاں تک کہ میری جگہ کے مد مقابل آ گیا تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہیں نہ ڈھانپ لے، تو میں نے عرض کی: اے میرے پروردگار! میں ان لوگوں کے درمیان موجود ہوں تو اللہ تعالی نے اس کو تم لوگوں سے پھیر دیا پھر وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر پیچھے ہٹ گئی، جو بچھونوں (یا قالینوں) کی مانند تھے، میں نے اُن کا جائزہ لیا تو میں نے عمران بن حرثان بن حارث کو دیکھا، جس کا تعلق بنو غفار سے تھا وہ جہنم میں اپنی کمان پر ٹیک لگائے ہوئے تھا اور میں نے اس میں حمیر قبیلے سے تعلق رکھنے والی اس عورت کو بھی دیکھا جو بلی والی تھی اس نے اس بلی کو باندھ دیا تھا وہ اس بلی کو کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں دیتی اور پینے کے لئے بھی کچھ نہیں دیتی تھی (یہاں تک کہ باندھے جانے کی وجہ سے بلی بھوک کے عالم میں مر گئی)۔ أحمد بن صالح کہتے ہیں: درست لفظ خرثان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد أحمد بن محمد بن رشدین کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2484]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد أحمد بن محمد بن رشدین کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2484]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18571
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَطَالَ بِنَا الْقِيَامَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى خَفَّفَ فِي قِيَامِهِ، وَفِي ذَلِكَ نَسْمَعُ مِنْهُ يَقُولُ:" يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟!". ثُمَّ أَهْوَى بِيَدِهِ لِيَتَنَاوَلَ شَيْئًا، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكَعَ، ثُمَّ أَسْرَعَ بَعْدَ ذَلِكَ، فَلَمَّا سَلَّمَ جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ فَقَالَ:" قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ قَدْ رَابَكُمْ طُولُ قِيَامِي". قُلْنَا: أَجَلْ سَمِعْنَاكَ تَقُولُ:" يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟!". قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا وُعِدْتُمْ فِي الْآخِرَةِ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا وَقَدْ عُرِضَ عَلَيَّ حَتَّى النَّارُ، فَأَقْبَلَ عَلَيَّ مِنْهَا حَتَّى حَاذَى بِمَكَانِي، فَخِفْتُ أَنْ تَغْشَاكُمْ، فَقُلْتُ: يَا رَبِّ، وَأَنَا فِيهِمْ؟! فَصَرَفَهَا اللَّهُ عَنْكُمْ، فَأَقْبَلَتْ قِطَعًا كَأَنَّهَا الزَّرَابِيُّ، وَأَشْرَفْتُ فِيهَا إِشْرَافَةً، فَإِذَا فِيهَا عَمْرُو بْنُ حُرْثَانَ: أَخُو بَنِي غِفَارٍ مُنْكَبًّا عَلَى قَوْسِهِ فِي جَهَنَّمَ، وَإِذَا فِيهَا الْحِمْيَرِيَّةُ: صَاحِبَةُ الْقِطِّ الَّذِي رَبَطَتْهُ، فَلَمْ تُطْعِمْهُ وَلَمْ تَسْقِهِ، وَلَمْ تُسَرِّحْهُ يَبْتَغِي مَا يَأْكُلُ حَتَّى مَاتَ عَلَى ذَلِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَاللَّفْظُ لَهُ وَفِي الْكَبِيرِ طَرَفٌ مِنْهُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَكَذَلِكَ بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی، آپ نے طویل قیام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ادا کرتے تھے تو آپ مختصر قیام کیا کرتے تھے، اس نماز کے دوران ہم نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے میرے پروردگار! میں ان کے درمیان موجود ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک آگے بڑھایا، یوں جیسے آپ کوئی چیز پکڑنا چاہتے ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں چلے گئے، اس کے بعد آپ نے جلدی نماز ادا کر لی، جب آپ نے سلام پھیرا اور تشریف فرما ہوئے تو ہم بھی آپ کے اردگرد بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ بات پتا ہے کہ تم میرے طویل قیام کی وجہ سے پریشان تھے، ہم نے عرض کی: جی ہاں! اور ہم نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: اے میرے پروردگار! میں ان کے درمیان موجود ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، آخرت کے بارے میں تمہارے ساتھ جس بھی چیز کا وعدہ کیا گیا، وہ میرے سامنے پیش کی گئی، یہاں تک کہ جہنم کو بھی پیش کیا گیا، تو اس میں سے کچھ میری طرف آیا، یہاں تک کہ وہ میری جگہ کے مدمقابل آ گیا، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہیں ہی نہ ڈھانپ لے، تو اس وقت میں نے یہ کہا: اے میرے پروردگار! میں ان کے درمیان موجود ہوں، تو اللہ تعالیٰ نے اس کو تم سے دور کر دیا، اس کا ایک ٹکڑا آیا تھا جو بچھونے کی مانند تھا، میں نے اس میں جھانک کر دیکھا تو اس میں عمرو بن حرثان موجود تھا، جس کا تعلق بنو غفار سے تھا، وہ جہنم میں اپنی کمان کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تھا اور اس میں حمیر قبیلے سے تعلق رکھنے والی عورت بھی موجود تھی، جو ایک بلی کی مالک تھی، اس نے اس بلی کو باندھ دیا تھا، وہ اس کو کھانے کے لئے اور پینے کے لیے کچھ نہیں دیتی تھی، اور اسے کھلا بھی نہیں چھوڑتی تھی کہ وہ خود ہی کچھ کھا لیتی، یہاں تک کہ وہ بلی اسی حالت میں مر گئی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں اور معجم کبیر میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، بکر بن سہل کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 18571]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں اور معجم کبیر میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، بکر بن سہل کا معاملہ بھی اسی طرح ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 18571]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3221، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6432»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف