🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
166. بَابٌ مِنْهُ فِي تَعْدِيلِ الصُّفُوفِ وَصُفُوفِ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ .
صفیں برابر رکھنا، مردوں اور خواتین کی صفوں کا بیان
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2518
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَزِيدُ بِهِ فِي الْحَسَنَاتِ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ مُتَطَهِّرًا فَيُصَلِّي مَعَ الْمُسْلِمِينَ الصَّلَاةَ ثُمَّ يَجْلِسُ فِي الْمَجْلِسِ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ الْأُخْرَى إِلَّا الْمَلَائِكَةُ تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، فَإِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاعْدِلُوا صُفُوفَكُمْ وَأَقِيمُوهَا وَسُدُّوا الْخَلَلَ فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي، فَإِذَا قَالَ إِمَامُكُمْ: اللَّهُ أَكْبَرُ فَقُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، وَإِنَّ خَيْرَ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْمُقَدَّمُ وَشَرَّهَا الْمُؤَخَّرُ، وَخَيْرَ صُفُوفِ النِّسَاءِ الْمُؤَخَّرُ وَشَرَّهَا الْمُقَدَّمُ، يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ إِذَا سَجَدَ الرِّجَالُ فَاغْضُضْنَ أَبْصَارَكُنَّ لَا تَرَيْنَ عَوْرَاتِ الرِّجَالِ مِنْ ضِيقِ الْأُزُرِ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ طَرَفًا مِنْ أَوَّلِهِ إِلَى قَوْلِهِ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِطُولِهِ وَأَبُو يَعْلَى أَيْضًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ مُتَطَهِّرًا فَيُصَلِّي مَعَ الْمُسْلِمِينَ الصَّلَاةَ الْجَامِعَةَ".
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ خِلَافٌ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، اور جس کے ذریعے نیکیوں میں اضافہ کر دیتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طبیعت کی عدم ادائیگی کے وقت اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدموں کے ساتھ مساجد کی طرف جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا تم میں سے جو بھی شخص وضو کر کے اپنے گھر سے نکلتا ہے، اور مسلمانوں کے ساتھ نماز ادا کرتا ہے، اور پھر وہ بیٹھ جاتا ہے، اور اگلی نماز کا انتظار کرتا ہے، تو فرشتے یہ کہتے ہیں: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے اے اللہ! تو اس پر رحم کر! پھر جب تم نماز ادا کرنے کے لئے کھڑے ہو، تو صفیں درست کرو اور انہیں سیدھا رکھو اور خالی جگہ کو پر کرو کیونکہ میں اپنی پشت کے پیچھے تمہیں دیکھ لیتا ہوں جب امام اللہ اکبر کہے، تو تم لوگ اللہ اکبر کہو جب وہ رکوع میں جائے تو تم رکوع میں جاؤ جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ پڑھے تو تم اللہم ربنا لک الحمد پڑھو مردوں کی سب سے بہتر صف سب سے آگے والی ہے، اور سب سے کمتر بہتر سب سے پیچھے والی ہے، اور خواتین کی سب سے بہتر صف سب سے پیچھے والی ہے، اور سب سے کم بہتر سب سے آگے والی ہے اے خواتین کے گروہ! جب مرد سجدے میں جائیں تو تم اپنی نگاہیں جھکا کے رکھو تم مردوں کی شرم گاہ کی طرف نہ دیکھنا کیونکہ ان کے تہبند چھوٹے ہوتے ہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، جو اس کے آغاز سے لے کے یہاں تک ہے: ”تم میں سے جو شخص“۔
یہ روایت امام أحمد نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے بھی اسے نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم میں سے کوئی شخص وضو کر کے اپنے گھر سے نکلے اور مسلمانوں کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرے“۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ایک سے زیادہ حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2518]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 427، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 402، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10611»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2519
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ الْمُقَدَّمُ وَشَرُّهَا الْمُؤَخَّرُ، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ الْمُؤَخَّرُ وَشَرُّهَا الْمُقَدَّمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ شَرِيكٍ عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ لَيْسَ فِيهِمُ ابْنُ عَقِيلٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مردوں کی سب سے بہتر صف سب سے آگے والی ہے سب سے کم بہتر سب سے پیچھے والی ہے، اور خواتین کی سب سے بہتر صف سب سے پیچھے والی ہے، اور سب سے کم بہتر صف سب سے آگے والی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے شریک کی ابن عقیل کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جسے امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں ان میں ابن عقیل نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2519]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10737»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2804
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَزِيدُ فِي الْحَسَنَاتِ؟" قَالُوا: بَلَى قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَعَدِّلُوا صُفُوفَكُمْ وَأَقِيمُوهَا وَسُدُّوا الْخَلَلَ فَإِنِّي أَرَاكُمْ وَرَاءَ ظَهْرِي، فَإِذَا قَالَ الْإِمَامُ: اللَّهُ أَكْبَرُ فَقُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ مُقَدَّمُهَا وَشَرُّهَا مُؤَخَّرُهَا، وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ مُؤَخَّرُهَا وَشَرُّهًا مُقَدَّمُهَا".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَرَوَاهُ أَحْمَدُ أَيْضًا بِتَمَامِهِ وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ وَقَدْ سَبَقَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں۔ کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جس کے ذریعے اللہ تعالی گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، اور نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طبیعت کو ناگوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدموں کے ساتھ چل کر مساجد کی طرف جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا فرشتے یہ کہتے ہیں: اے اللہ! تو اس کی مغفرت کر دے، اے اللہ! تو اس پر رحم کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم نماز کے لئے اٹھو تو اپنی صفیں برابر کر لو اور انہیں ٹھیک کر دو اور خالی جگہ پر کر دو کیونکہ میں تم لوگوں کو اپنی پشت کے پیچھے بھی دیکھتا ہوں جب امام اللہ اکبر کہے، تو تم لوگ بھی اللہ اکبر کہو جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو جب وہ سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَہ پڑھے تو تم اللَّهُم رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ پڑھو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: مردوں کی سب سے بہتر صف سب سے پہلے والی ہے، اور سب سے کم بہتر سب سے پیچھے والی ہے، اور عورتوں کی سب سے بہتر صف سب سے پیچھے والی ہے، اور سب سے کم بہتر سب سے آگے والی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے امام أحمد نے
یہ روایت مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے یہ روایت پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2804]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں