🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
198. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ .
فجر کی نماز میں قرأت
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2718
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْفَجْرِ فِي سَفَرٍ فَقَرَأَ: (قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ) وَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ثُمَّ قَالَ:" قَرَأْتُ بِكُمْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، رُبُعَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران فجر کی نماز پڑھاتے ہوئے اس میں سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے تمہارے لئے ایک تہائی قرآن اور ایک چوتھائی قرآن کی تلاوت کی ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن ابوجعفر ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2718]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11555
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَ قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ تَعْدِلُ رُبُعَ الْقُرْآنِ". وَكَانَ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، وَقَالَ:" هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ فِيهِمَا رَغَبُ الدَّهْرِ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ الْقِرَاءَةَ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت اخلاص، ایک تہائی قرآن کے برابر ہے، سورت کافرون ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعات (سنتوں) میں، ان دونوں کی تلاوت کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”یہ دو رکعات وہ ہیں کہ ان میں ہمیشہ رغبت پائی جاتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس میں سے، صرف فجر کی دو رکعات (سنتوں) میں ان دونوں (سورتوں) کی تلاوت والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 11555]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (188) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13493)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 3436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8557»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں