الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 31
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَمَلَانِ مُنْجِيَانِ مُوجِبَانِ ; فَأَمَّا الْمُنْجِيَانِ: مَنْ لَقِيَ اللَّهَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَمَنْ لَقِيَهُ يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ".
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الصَّوْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الصَّوْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دو عمل نجات دینے والے اور واجب کرنے والے ہیں، جہاں تک نجات دینے والے دو اعمال کا تعلق ہے تو جو شخص ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی اور جو شخص ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اس کا شریک ٹھہراتا ہو تو اس شخص کے لیے جہنم واجب ہو جائے گی۔“
(امام ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ مکمل روایت آگے چل کر روزوں سے متعلق کتاب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس میں ایک راوی یحییٰ بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 31]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 869»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5090
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأَعْمَالُ سَبْعَةٌ: عَمَلَانِ مُنْجِيَانِ، وَعَمَلَانِ بِأَمْثَالِهِمَا، وَعَمَلٌ بِعَشَرَةِ أَمْثَالِهِ، وَعَمَلٌ بِسَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ، وَعَمَلٌ لَا يَعْلَمُ ثَوَابَ عَامِلِهِ إِلَّا اللَّهُ، فَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَعْبُدُهُ مُخْلِصًا لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ، وَمَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً جُزِيَ بِهَا، وَمَنْ أَرَادَ أَنْ يَعْمَلَ حَسَنَةً فَلَمْ يَعْمَلْهَا جُزِيَ مِثْلَهَا، وَمَنْ عَمِلَ حَسَنَةً جُزِيَ عَشْرًا، وَمَنْ أَنْفَقَ مَالَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ضُعِّفَتْ لَهُ نَفَقَةُ الدِّرْهَمِ بِسَبْعِمِائَةٍ، وَالصِّيَامُ لَا يَعْلَمُ ثَوَابَ عَامِلِهِ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اعمال سات قسم کے ہوتے ہیں دو قسم کے اعمال نجات دلانے والے ہیں دو قسم کے عمل برابر کے ہوتے ہیں ایک عمل ایسا ہے، جس کا اجر دس گنا ہوتا ہے ایک عمل ایسا ہے، جس کا اجر سات سو گنا ہوتا ہے، اور ایک عمل ایسا ہے کہ اسے کرنے والے کے ثواب کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، جہاں تک نجات دلانے والے عمل کا تعلق ہے، تو جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ وہ اخلاص کے ساتھ اسی کی عبادت کرتا ہو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو تو اس شخص کے لئے جنت واجب ہو جائے گی، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک ٹھہراتا ہو اس کے لئے جہنم واجب ہو جائے گی جو شخص ایک برائی کرے تو اسے اس کے برابر کا (یعنی ایک گنا) بدلہ ملے اور جو شخص نیکی کرنے کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے تو اس کو ایک نیکی کا اجر ملے گا، اور جو شخص ایک نیکی کرے گا اسے دس گنا اجر ملے گا، اور جو شخص اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرے گا، تو اسے ایک درہم خرچ کرنے کا اجر سات سو گنا ملے گا، اور روزہ رکھنے والے کے ثواب کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی نہیں جانتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن متوکل ہے، جسے جمہورائمہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے یحیی بن معین نے ایک روایت کے مطابق اسے ثقہ کہا: ہے، اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 5090]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (869)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 869»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف