الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
256. بَابُ الْخُطْبَةِ قَائِمًا وَالْجُلُوسِ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ .
کھڑے ہو کر خطبہ دینا اور دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3138
وَفِي الْبَزَّارِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجِلْسَةٍ.
وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام بزار کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن دو خطبے ارشاد فرماتے تھے جن کے درمیان بیٹھ کر آپ فصل کرتے تھے امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3138]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3239
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْعِيدَ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ وَكَانَ يَخْطُبُ خُطْبَتَيْنِ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجِلْسَةٍ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وِجَادَةً، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان اور اقامت کے بغیر عید کی نماز ادا کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو خطبے ارشاد فرمائے تھے، جن کے درمیان آپ نے بیٹھ کر فصل کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3239]
یہ روایت امام بزار نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3239]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1116، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4862»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف