الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ الْخُرُوجِ إِلَى الْجَبَّانِ فِي الْعِيدِ 3256 عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : الْخُرُوجُ إِلَى الْجَبَّانِ فِي الْعِيدَيْنِ مِنَ السُّنَّةِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
عید کے لئے کھلی جگہ پر جانا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3273
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبَّادٍ الْعَبْدِيِّ مِنْ - أَهْلِ الْبَصْرَةِ - قَالَ: شَهِدْتُ يَوْمًا خُطْبَةً لِسَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ فَذَكَرَ فِي خُطْبَتِهِ حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: بَيْنَا أَنَا وَغُلَامٌ مِنَ الْأَنْصَارِ نَرْمِي عَرْضَيْنِ لَنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ قِيدَ رُمْحَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةٍ فِي عَيْنِ النَّاظِرِ اسْوَدَّتْ حَتَّى أَضَاءَتْ كَأَنَّهَا مُؤْمَةٌ قَالَ: [ فَقَالَ ] أَحَدُنَا لِصَاحِبِهِ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَاللَّهِ لَيُحْدِثَنَّ شَأْنُ هَذِهِ الشَّمْسِ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أُمَّتِهِ حَدَثًا قَالَ: فَدَفَعْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا هُوَ بَارِزٌ قَالَ: وَوَافَقْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ، فَاسْتَقْدَمَ فَقَامَ بِنَا كَأَطْوَلِ مَا قَامَ بِنَا فِي صَلَاةٍ قَطُّ لَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا ثُمَّ سَجَدَ كَأَطْوَلِ مَا سَجَدَ بِنَا فِي صَلَاةٍ قَطُّ لَا نَسْمَعُ لَهُ صَوْتًا ثُمَّ فَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ ذَلِكَ فَوَافَقَ تَجَلِّي الشَّمْسِ جُلُوسَهُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ قَالَ زُهَيْرٌ: حَسِبْتُهُ قَالَ: فَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَشَهِدَ أَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي قَصَّرْتُ عَنْ شَيْءٍ مِنْ تَبْلِيغِ رِسَالَاتِ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - لَمَا أَخْبَرْتُمُونِي ذَاكَ؟ (فَبَلَّغْتُ رِسَالَاتِ رَبِّي كَمَا يَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُبَلَّغَ، وَإِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي بَلَّغْتُ رِسَالَاتِ رَبِّي لَمَا أَخْبَرْتُمُونِي ذَاكَ؟) قَالَ: فَقَامَ رِجَالٌ فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسَالَاتِ رَبِّكَ وَنَصَحْتَ لِأُمَّتِكَ وَقَضَيْتَ الَّذِي عَلَيْكَ (ثُمَّ سَكَتُوا) ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ رِجَالًا يَزْعُمُونَ أَنَّ كُسُوفَ هَذِهِ الشَّمْسِ وَكُسُوفَ هَذَا الْقَمَرِ وَزَوَالَ هَذِهِ النُّجُومِ عَنْ مَطَالِعِهَا لِمَوْتِ رِجَالٍ عُظَمَاءَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ وَإِنَّهُمْ قَدْ كَذَبُوا، وَلَكِنَّهَا آيَاتٌ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - يَعْتَبِرُ بِهَا عِبَادُهُ فَيَنْظُرُ مَنْ يُحْدِثُ لَهُ مِنْهُمْ تَوْبَةً وَإِنِّي وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ مُنْذُ قُمْتُ أُصَلِّي مَا أَنْتُمْ لَاقُوهُ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ وَآخِرَتِكُمْ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ كَذَّابًا آخِرُهُمُ الْأَعْوَرُ الدَّجَّالُ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا عَيْنُ أَبِي يَحْيَى - لِشَيْخٍ حِينَئِذٍ مِنَ الْأَنْصَارِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ - وَإِنَّهُ مَتَى مَا يَخْرُجُ فَإِنَّهُ سَوْفَ يَزْعُمُ أَنَّهُ اللَّهُ فَمَنْ آمَنَ بِهِ وَصَدَّقَهُ وَاتَّبَعَهُ لَمْ يَنْفَعْهُ صَالِحٌ مِنْ عَمَلِهِ سَلَفَ، وَمَنْ كَفَرَ بِهِ وَكَذَّبَهُ لَمْ يُعَاقَبْ بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ - وَقَالَ حَسَنٌ: بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ سَلَفَ - وَإِنَّهُ سَيَظْهَرُ - أَوْ قَالَ: سَوْفَ يَظْهَرُ - عَلَى الْأَرْضِ كُلِّهَا إِلَّا الْحَرَمَ وَبَيْتَ الْمَقْدِسِ، وَإِنَّهُ يَحْضُرُ الْمُؤْمِنُونَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَيُزَلْزَلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا ثُمَّ يُهْلِكُهُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَتَّى أَنَّ جَذْمَ الْحَائِطِ - أَوْ قَالَ: أَصْلَ الْحَائِطَ - قَالَ حَسَنٌ الْأَشْيَبُ: وَأَصْلَ الشَّجَرَةِ لَتُنَادِي - أَوْ قَالَ: تَقُولُ: - يَا مُؤْمِنُ - أَوْ قَالَ: يَا مُسْلِمُ - هَذَا يَهُودِيٌّ - أَوْ قَالَ هَذَا كَافِرٌ - تَعَالَ فَاقْتُلْهُ قَالَ: وَلَنْ يَكُونَ ذَلِكَ كَذَلِكَ حَتَّى تَرَوْا أُمُورًا يَتَفَاقَمُ شَأْنُهَا فِي أَنْفُسِكُمْ وَتَسْأَلُونَ بَيْنَكُمْ هَلْ كَانَ نَبِيُّكُمْ ذَكَرَ لَكُمْ مِنْهَا ذِكْرًا؟ وَحَتَّى تَزُولَ جِبَالٌ عَنْ مَرَاتِبِهَا ثُمَّ عَلَى أَثَرِ ذَلِكَ الْقَبْضُ" قَالَ: ثُمَّ شَهِدَ خُطْبَةً لِسَمُرَةَ ذَكَرَ فِيهَا هَذَا الْحَدِيثَ مَا قَدَّمَ كَلِمَةً وَلَا أَخَّرَهَا عَنْ مَوْضِعِهَا قُلْتُ: فِي السُّنَنِ بَعْضُهُ فِي الْكُسُوفِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ:" وَأَنَّهُ سَيَظْهَرُ عَلَى الْأَرْضِ كُلِّهَا إِلَّا الْحَرَمَ وَبَيْتَ الْمَقْدِسِ" وَقَالَ أَيْضًا: قَالَ الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ: وَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ:" فَيُصْبِحُ فِيهِمْ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَهْزِمُهُ اللَّهُ وَجُنُودَهُ"، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ قَالَ التِّرْمِذِيُّ فِيمَا رَوَاهُ مِنْهُ: حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ:" وَأَنَّهُ سَيَظْهَرُ عَلَى الْأَرْضِ كُلِّهَا إِلَّا الْحَرَمَ وَبَيْتَ الْمَقْدِسِ" وَقَالَ أَيْضًا: قَالَ الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ: وَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ:" فَيُصْبِحُ فِيهِمْ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَهْزِمُهُ اللَّهُ وَجُنُودَهُ"، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ قَالَ التِّرْمِذِيُّ فِيمَا رَوَاهُ مِنْهُ: حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ثعلبہ بن عباد عبدی، جن کا تعلق اہل بصرہ سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے خطبے میں موجود تھا، انہوں نے اس خطبے کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک حدیث ذکر کی: انہوں نے بیان کیا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں، ایک مرتبہ میں اور انصار سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا، نشانہ بازی کر رہے تھے، یہاں تک کہ سورج دیکھنے والے کی نظر میں دو نیزوں، یا تین نیزوں جتنا ہو گیا، وہ سیاہ ہو گیا تھا اور ”مومتہ“ (یہاں مسند أحمد میں لفظ ”تنومۃ“ تحریر ہے اور اس سے مراد ایک مخصوص نباتات ہے) کی طرح لگتا تھا انہوں نے یہ بات بیان کی ہم دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کہ ہم مسجد کی طرف چلتے ہیں، اللہ کی قسم! سورج کے اس معاملے کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں ضرور کوئی نئی بات پیش آئے گی، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مسجد کی طرف گئے، تو ہم نے یہ بات پائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف تشریف لائے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگئے بڑھے آپ نے ہمیں نماز پڑھائی، جو طویل ترین نماز تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے اپنی طویل نماز کبھی نہیں پڑھائی تھی ہمیں آپ کی آواز سنائی نہیں دی، پھر آپ سجدے میں چلے گئے اور وہ سب سے طویل سجدہ تھا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بھی نماز میں ہمیں کروایا ہو، ہمیں آپ کی آواز سنائی نہیں دی تھی، پھر آپ نے دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دوسری رکعت کے بعد بیٹھے ہوئے تھے، تو اسی دوران سورج روشن ہو گیا، زہیر نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی کہا: تھا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا، آپ نے اللہ تعالی کی حمد و ثناء بیان کی، اور اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں نے اپنے پروردگار کے پیغام کے تبلیغ کے حوالے سے کوئی کوتاہی کی ہے، تو تم مجھے بتاؤ کہ وہ کیا ہے؟ میں نے اپنے پروردگار کا پیغام اسی طرح تبلیغ کر دیا ہے، جس طرح اس کی تبلیغ کی جانی چاہیے تھی، اور اگر تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں نے اپنے پروردگار کے پیغام کی تبلیغ کر دی ہے، تو تم مجھے اس بارے میں بتا دو!“ راوی بیان کرتے ہیں: تو کچھ لوگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے یہ بات کہی: ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے اپنے پروردگار کے پیغام کی تبلیغ کر دی، اپنی امت کی خیرخواہی کی، اپنے ذمہ لازم فرض کو ادا کیا، پھر وہ لوگ خاموش ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امابعد! کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں اس سورج کا گرہن ہونا یا چاند کا گرہن ہونا، یا ستاروں کا اپنی جگہ سے زائل ہو جانا، زمین پر موجود بڑے لوگوں کے مرنے کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسے لوگ غلط کہتے ہیں: بلکہ ایسی چیزیں، اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے کچھ نشانیاں ہیں، جن کے ذریعے اللہ تعالی کے بندے عبرت حاصل کرتے ہیں، اور اللہ تعالی یہ بات دیکھتا ہے کہ ان بندوں میں سے کون توبہ کرتا ہے؟ اللہ کی قسم! جب میں کھڑا ہوا یہاں نماز ادا کر رہا تھا، تو میں نے ہر اس چیز کو دیکھ لیا جس کا سامنا تم لوگ دنیا میں کرو گے اور آخرت میں کرو گے، اللہ کی قسم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک تیس کذاب نہیں نکلیں گے، جن میں سے آخری ”کانا دجال ہو گا، جس کی بائیں آنکھ پر پھیرا گیا ہو گا، وہ ابویحی کی آنکھ کی مانند ہو گئی، یہ بات آپ نے ایک عمر رسیدہ شخص کے بارے میں کہی، جس کا تعلق انصار سے تھا، اور وہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے درمیان موجود تھا، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) جب وہ نکلے گا، تو وہ یہ کہے گا: کہ وہ اللہ تعالیٰ ہے، جو شخص اس پر ایمان لائے گا، اس کی تصدیق کرے گا، اس کی پیروی کرے گا، اس کا پہلے والا کوئی عمل اسے فائدہ نہیں دے گا، جو شخص اس کا کفر کرے گا، اُسے جھٹلائے گا، اس کے کسی عمل پر اس کا مواخذہ نہیں ہو گا، یہاں پر حسن نامی راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے: وہ عنقریب ظاہر ہو گا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں، راوی کو شک ہے) وہ پوری روئے زمین پر غلبہ حاصل کر لے گا، صرف حرم اور بیت المقدس پر حاصل نہیں کر سکے گا، اُس وقت اہل ایمان بیت المقدس میں اکھٹے ہوں گے، وہاں ایک زبردست زلزلہ آئے گا، پھر اللہ تعالیٰ اس (رجال) کو ہلاک کر دے گا، یہاں تک کہ ایک دیوار کی جڑ (یہاں پر ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:) درخت کی جڑ، پکار کر یہ کہے گی: اے مؤمن! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اے مسلمان! یہ یہودی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) یہ کافر ہے، تم آگے آؤ، اور اسے قتل کر دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک تم کچھ اور امور نہیں دیکھو گے، جن کے بارے میں تمہیں اپنے ذہن میں الجھن ہو گی، اور تم ایک دوسرے سے اس کے بارے میں دریافت کرو گے کہ کیا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے کسی چیز کا ذکر کیا تھا؟ اور یہاں تک کہ پہاڑ اپنی جگہ سے ہل جائیں گے، پھر اُس کے بعد قبض کیا جانا ہو گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد وہ پھر ایک مرتبہ سمرہ رضی اللہ عنہ کے خطبے میں شریک ہوئے، جس میں انہوں نے یہ بات بیان کی تو انہوں نے اس میں نہ تو کوئی بات آگے کی، اور نہ ہی کوئی کلام اپنی جگہ سے پیچھے کیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”سن“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے، جو سورج گرہن کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”عنقریب وہ حرم اور بیت المقدس کے علاوہ پوری روئے زمین پر غلبہ حاصل کر لے گا“۔ انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے، اسود بن قیس بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بات کہی تھی: ”تو اُن لوگوں کے درمیان سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام تشریف لائیں گے، تو وہ دجال اور اس کے لشکر کو ختم کر دیں گے“۔ اس کے بعد باقی حدیث حسب سابق ہے، امام ترمذی نے اس میں سے جو حصہ نقل کیا ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3273]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”سن“ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے، جو سورج گرہن کے بارے میں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”عنقریب وہ حرم اور بیت المقدس کے علاوہ پوری روئے زمین پر غلبہ حاصل کر لے گا“۔ انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے، اسود بن قیس بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بات کہی تھی: ”تو اُن لوگوں کے درمیان سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام تشریف لائیں گے، تو وہ دجال اور اس کے لشکر کو ختم کر دیں گے“۔ اس کے بعد باقی حدیث حسب سابق ہے، امام ترمذی نے اس میں سے جو حصہ نقل کیا ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3273]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19665، وأخرجه فتح الباري برقم: 6704، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2952، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1620»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن اور امام ترمذی کے بقول یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
حدیث نمبر: 12519
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبَّادٍ الْعَبْدِيِّ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ قَالَ: شَهِدْتُ يَوْمًا خُطْبَةً لِسَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، فَذَكَرَ فِي خُطْبَتِهِ حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: فَذَكَرَ حَدِيثَ كُسُوفِ الشَّمْسِ حَتَّى قَالَ: فَوَافَقَ تَجَلِّيَ الشَّمْسِ جُلُوسُهُ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ. قَالَ زُهَيْرٌ: حَسِبْتُهُ قَالَ: فَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَشَهِدَ أَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَنْشُدُكُمُ اللَّهُ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي قَصَّرْتُ عَنْ شَيْءٍ مِنْ تَبْلِيغِ رِسَالَاتِ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - لَمَا أَخْبَرْتُمُونِي ذَاكَ". قَالَ: فَقَامَ رِجَالٌ فَقَالُوا: نَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَّغْتَ رِسَالَاتِ رَبِّكَ، وَنَصَحْتَ لِأُمَّتِكَ، وَقَضَيْتَ الَّذِي عَلَيْكَ [ ثُمَّ سَكَتُوا ] . ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ رِجَالًا يَزْعُمُونَ أَنَّ كُسُوفَ هَذِهِ الشَّمْسِ وَكُسُوفَ هَذَا الْقَمَرِ وَزَوَالَ هَذِهِ النُّجُومِ عَنْ مَطَالِعِهَا لِمَوْتِ رِجَالٍ عُظَمَاءَ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، وَإِنَّهُمْ كَذَبُوا، وَلَكِنَّهَا آيَاتٌ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - يَخْتَبِرُ بِهَا عِبَادَهُ، فَيَنْظُرُ مَنْ يُحْدِثُ لَهُ مِنْهُمْ تَوْبَةً، وَإِنِّي وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ مُنْذُ قُمْتُ أُصَلِّي مَا أَنْتُمْ لَاقُوهُ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ وَآخِرَتِكُمْ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَخْرُجَ ثَلَاثُونَ كَذَّابًا، آخِرُهُمُ الْأَعْوَرُ الدَّجَّالُ، مَمْسُوحُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا عَيْنُ أَبَى تَحْيَا - لِشَيْخٍ حِينَئِذٍ مِنَ الْأَنْصَارِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ - وَإِنَّهُ مَتَى يَخْرُجُ - أَوْ قَالَ: فَإِنَّهُ مَتَى مَا يَخْرُجُ - فَإِنَّهُ يَزْعُمُ أَنَّهُ اللَّهُ، فَمَنْ آمَنَ بِهِ وَصَدَّقَهُ وَاتَّبَعَهُ لَمْ يَنْفَعْهُ صَالِحٌ مِنْ عَمَلِهِ سَلَفَ، وَمَنْ كَفَرَ بِهِ وَكَذَّبَهُ لَمْ يُعَاقَبْ بِشَيْءٍ مِنْ عَمَلِهِ [ وَقَالَ حَسَنٌ الْأَشْيَبُ: بِسَيِّءٍ مِنْ عَمَلِهِ ] سَلَفَ، وَإِنَّهُ سَيَظْهَرُ أَوْ قَالَ سَوْفَ يَظْهَرُ - عَلَى الْأَرْضِ كُلِّهَا إِلَّا الْحَرَمَ وَبَيْتَ الْمَقْدِسِ، وَإِنَّهُ يُحْصَرُ الْمُؤْمِنُونَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَيُزَلْزَلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا، ثُمَّ يُهْلِكُهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - حَتَّى أَنَّ جِذْمَ الْحَائِطِ - أَوْ قَالَ: أَصْلَ الْحَائِطِ - وَقَالَ حَسَنُ الْأَشْيَبُ: أَوْ أَصْلَ الشَّجَرَةِ - لَيُنَادِي - أَوْ قَالَ: يَقُولُ: يَا مُؤْمِنُ - أَوْ قَالَ: يَا مُسْلِمُ هَذَا يَهُودِيٌّ - أَوْ قَالَ: كَافِرٌ تَعَالَ فَاقْتُلْهُ". قَالَ:" وَلَنْ يَكُونَ ذَلِكَ كَذَلِكَ حَتَّى تَرَوْا أُمُورًا يَتَفَاقَمُ شَأْنُهَا فِي أَنْفُسِكُمْ، وَتَسَاءَلُونَ بَيْنَكُمْ هَلْ كَانَ نَبِيُّكُمْ ذَكَرَ لَكُمْ مِنْ هَذَا ذِكْرًا وَحَتَّى تَزُولَ جِبَالٌ عَنْ مَرَاتِبِهَا". قَالَ:" ثُمَّ عَلَى أَثَرِ ذَلِكَ الْقَبْضُ". قَالَ: ثُمَّ شَهِدْتُ خُطْبَةً لِسَمُرَةَ ذَكَرَ فِيهَا هَذَا الْحَدِيثَ مَا قَدَّمَ كَلِمَةً وَلَا أَخَّرَهَا عَنْ مَوْضِعِهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهِ، وَقَالَ فِيهِ:" فَمَنِ اعْتَصَمَ بِاللَّهِ فَقَالَ: رَبِّيَ اللَّهُ حَيٌّ لَا يَمُوتُ فَلَا عَذَابَ عَلَيْهِ، وَمَنْ قَالَ: أَنْتَ رَبِّي فَقَدْ فُتِنَ"، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ثَعْلَبَةَ بْنِ عُبَادَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ثعلبہ بن عباد عبدی جن کا تعلق اہل بصرہ سے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے خطبے میں موجود تھا۔ انہوں نے اپنے خطبے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایک حدیث ذکر کی، مصنف کہتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے سورج گرہن کے بارے میں حدیث نقل کی ہے، جس میں آگے چل کے یہ الفاظ ہیں: ”پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسری رکعت کے بعد بیٹھنے کے دوران سورج روشن ہو گیا، یہاں زہیر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میرا خیال ہے کہ روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور اس بات کی گواہی دی کہ آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر آپ نے یہ ارشاد فرمایا: اے لوگو میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ اگر تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ میں نے اپنے پروردگار کے حکم کی تبلیغ میں کوئی کوتاہی کی ہو، تو تم مجھے اس کے بارے میں بتاؤ، راوی بیان کرتے ہیں: تو کچھ لوگ کھڑے ہوئے، انہوں نے عرض کی: ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے اپنے پروردگار کے پیغام کی تبلیغ کر دی ہے، اپنی امت کی خیرخواہی کی ہے، اور اپنے ذمہ لازم فرض کو ادا کیا ہے، پھر وہ لوگ خاموش ہو گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امابعد: کچھ لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ سورج کو گرہن لگنا یا چاند گرہن لگنا یا ستاروں کا ٹوٹنا زمین میں موجود بڑے لوگوں کے انتقال کی وجہ سے ہوتا ہے، ایسا لوگ غلط سوچتے ہیں، یہ چیزیں اللہ کی نشانیوں میں سے کچھ نشانیاں ہیں، جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو متوجہ کرتا ہے، اور اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ ان میں سے کون توبہ کرتا ہے، اللہ کی قسم! جب میں یہاں کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا تھا تو میں نے وہ چیزیں دیکھیں جن کا تم اپنے دنیاوی معاملات کے حوالے سے اور اپنی آخرت میں سامنا کرو گے، اللہ کی قسم! قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک نبوت کے تیس جھوٹے دعوے دار نہیں نکلیں گے، جن میں سے آخر میں کانا دجال ہو گا، جس کی بائیں آنکھ ضائع ہو چکی ہو گی، وہ ابوتحیا کی آنکھ کی مانند ہو گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے شخص کے بارے میں یہ بات کہی جو انصار سے تعلق رکھتا تھا، اور اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے درمیان موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب وہ نکلے گا، تو وہ یہ کہے گا: وہ اللہ ہے، جو شخص اس پر ایمان لائے گا اور اس کی تصدیق کرے گا اور اس کی پیروی کرے گا، تو اس شخص نے اس سے پہلے جو بھی نیک عمل کیا ہو گا، وہ اسے فائدہ نہیں دے گا، اور جو شخص اس کو جھٹلائے گا اس کی تکذیب کرے گا، تو اس شخص کے کسی عمل کے حوالے سے اسے سزا نہیں دی جائے گی، جو عمل اس نے پہلے کیا تھا (یہاں کچھ الفاظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، تاہم اس کا مفہوم یہی ہے) وہ عنقریب ظاہر ہو گا، پوری روے زمین پر غالب آ جائے گا، صرف حرم اور بیت المقدس پر غالب نہیں آئے گا، اس وقت اہل ایمان بیت المقدس میں قلعہ بند ہو جائیں گے، پھر وہاں شدید زلزلہ آئے گا اور پھر اللہ تعالیٰ دجال کو ہلاکت کا شکار کرے گا، یہاں تک کہ کسی دیوار کی بنیاد یا کسی درخت کی جڑ پکار کر یہ کہے گی: اے مومن، یا اے مسلمان! یہ یہودی ہے یا یہ کافر ہے، تم آؤ اور اسے قتل کر دو (یہ تمام شک راویوں کو ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اور ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک تم لوگ ایسے امور نہیں دیکھ لو گے، جن کے بارے میں تم پریشانی کا شکار ہو گے، اور ایک دوسرے سے دریافت کرو گے کہ کیا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے کسی چیز کے بارے میں تمہارے سامنے ذکر کیا ہے؟ اور ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک پہاڑ اپنی جگہ سے ہل نہیں جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر اس کے بعد قبض کرنا ہو گا (یعنی دنیا ختم ہو جائے گی)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک مرتبہ میں سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کے خطبہ میں موجود تھا۔ انہوں نے اس خطبہ میں یہ حدیث ذکر کی تو انہوں نے کوئی ایک کلمہ اپنی جگہ سے نہ آگے کیا نہ پیچھے کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے تھام لے گا، اور یہ کہے گا: میرا پروردگار تو اللہ تعالیٰ ہے، جو زندہ ہے، جسے موت نہیں آئے گی، تو اس شخص کو کوئی عذاب نہیں ہو گا، اور جو شخص دجال سے یہ کہے گا: تو میرا پروردگار ہے، تو وہ آزمائش میں مبتلا ہو جائے گا۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ثعلبہ بن عبادہ کا معاملہ مختلف ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 12519]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے تھام لے گا، اور یہ کہے گا: میرا پروردگار تو اللہ تعالیٰ ہے، جو زندہ ہے، جسے موت نہیں آئے گی، تو اس شخص کو کوئی عذاب نہیں ہو گا، اور جو شخص دجال سے یہ کہے گا: تو میرا پروردگار ہے، تو وہ آزمائش میں مبتلا ہو جائے گا۔“ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ثعلبہ بن عبادہ کا معاملہ مختلف ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 12519]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن