🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْعَصْرِ .
عصر سے پہلے نماز ادا کرنا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 37
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأَدْرَكْتُ آخِرَ الْحَدِيثِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ"، فَقُلْتُ بِيَدِي هَكَذَا - يُحَرِّكُ بِيَدِهِ أَنَّ هَذَا حَدِيثٌ جَيِّدٌ - فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: لَمَا فَاتَكَ مِنْ صَدْرِ الْحَدِيثِ أَجْوَدُ وَأَجْوَدُ. قُلْتُ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، فَهَاتِ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نَصْرٍ، وَالْأَكْثَرُونَ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں آیا، نبی اکرم اُس وقت اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے، جن میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو کا آخری حصہ پایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرما رہے تھے: ”جو شخص عصر سے پہلے چار رکعت (یعنی سنتیں) ادا کر لے گا اسے (جہنم کی) آگ نہیں چھوئے گی“۔ تو میں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے۔ یہاں انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے بتایا۔ اس طرح اشارہ کر کے کہا: یہ تو بہت عمدہ بات ہے تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بولے: اس حدیث کا ابتدائی حصہ جو تمہیں (سننے کو) نہیں ملا وہ تو بہت ہی زیادہ عمدہ ہے میں نے کہا: ہے: اے خطاب کے صاحبزادے! وہ آپ بیان کر دیں! تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول نے ہمیں یہ بات بتائی ہے: ”جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہ شخص جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس (کی سند) میں ایک راوی حجاج بن نصر ہے اکثر محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 37]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2580»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3334
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: جِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَدْرَكْتُ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَهُوَ فِي الْكَبِيرِ مُخْتَصَرًا بِلَفْظِ:" حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کے درمیان موجود تھے، جن میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو کا آخری حصہ پایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”جو شخص عصر سے پہلے چار رکعات ادا کر لے گا، اُسے آگ نہیں چھوئے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے،
یہ روایت معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ، ان الفاظ کے ساتھ منقول ہے: ”اللہ تعالیٰ اس کو جہنم پر حرام قرار دیدے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3334]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2601»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں