🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
عصر کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے کی ممانعت اور دیگر امور کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3362
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرُ ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَكُونَ الشَّمْسُ قَدْرَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَقُومَ الظِّلُّ قِيَامَ الرُّمْحِ ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ، ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى تَكُونَ الشَّمْسُ قِيدَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَيَأْتِيَ فِي كِتَابِ الْعِتْقِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: رات کے کون سے حصے میں زیادہ سنا جاتا ہے (یعنی دعا یا عبادت جلدی قبول ہوتی ہے؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات کا آخری نصف حصہ، پھر نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ صبح صادق ہو جائے، پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ایک نیزے یا دو نیزے جتنا بلند نہیں ہو جاتا، پھر نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ سایہ نیزے جتنا ہو جائے، پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ڈھل نہیں جاتا، پھر نماز مقبول ہوتی ہے یہاں تک کہ سورج ایک نیزے یا دو نیزے جتنا رہ جائے (یعنی غروب ہونے کے اتنا قریب ہو) پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، یہ حدیث آگے چل کر غلام آزاد کرنے سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3362]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7259
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ. ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ. ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَكُونَ الشَّمْسُ قِيدَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ. ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى يَقُومَ الظِّلُّ قِيَامَ الرُّمْحِ. ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ (ثُمَّ الصَّلَاةُ مَقْبُولَةٌ حَتَّى تَكُونَ الشَّمْسُ) قِيدَ رُمْحٍ أَوْ رُمْحَيْنِ. ثُمَّ لَا صَلَاةَ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ".
قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" أَيَّمَا امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا فَهُوَ فِكَاكُهُ مِنَ النَّارِ ؛ يُجْزِئُ بِكُلِّ عَظْمٍ مِنْهُ عَظْمًا مِنْهُ، (وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ أَعْتَقَتِ امْرَأَةً مُسْلِمَةً، فَهِيَ فَكَاكُهَا مِنَ النَّارِ، يُجْزِئُ بِكُلِّ عَظْمٍ مِنْهَا عَظْمًا مِنْهَا) وَأَيَّمَا امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ رَقَبَتَيْنِ مُسْلِمَتَيْنِ فَهُمَا فِكَاكُهُ مِنَ النَّارِ يُجْزِئُ بِكُلِّ عَظْمَيْنِ مِنْ عِظَامِهِمَا عَظْمًا مِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: رات کا کون سا حصہ (دعا کی قبولیت) کے حوالے سے زیادہ سنا جانے والا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کا آخری نصف حصہ، پھر اس کے بعد نماز قبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ صبح صادق ہو جاتی ہے، پھر کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ایک نیزے یا دو نیزے جتنا بلند نہیں ہو جاتا پھر نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ سایہ نیزے جتنا ہو جائے، پھر کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج ڈھل نہیں جاتا، پھر نماز مقبول ہوتی ہے، یہاں تک کہ سورج (غروب ہونے کی طرف) ایک، یا دو نیزے جتنا رہ جائے، پھر کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان شخص، کسی مسلمان شخص کو آزاد کرتا ہے، تو وہ (آزاد ہونے والا) اُس (آزاد کرنے والے) کے جہنم سے بچاؤ کا باعث بن جاتا ہے، اُس کی ہر ایک ہڈی اس کی ہر ہڈی کی جگہ کفایت کر جاتی ہے، اور جو مسلمان عورت کسی مسلمان عورت کو آزاد کرتی ہے، تو وہ اُس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا باعث بن جاتی ہے، اس کی ہر ایک ہڈی اس کی ہر ہڈی کی جگہ کفایت کر جاتی ہے اور جو مسلمان شخص، دو مسلمان افراد کو آزاد کرتا ہے، تو وہ دونوں اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتے ہیں، ان دونوں کی ہر ایک ہڈی اُس کی ہڈی کی جگہ کفایت کر جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 7259]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (279)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں