🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ .
بلا عنوان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3784
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَمْسٌ مَنْ فَعَلَ وَاحِدَةً مِنْهُنَّ كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَنْ عَادَ مَرِيضًا، أَوْ خَرَجَ مَعَ جِنَازَةٍ أَوْ خَرَجَ غَازِيًّا، أَوْ دَخَلَ عَلَى إِمَامٍ يُرِيدُ تَعْزِيرَهُ وَتَوْقِيرَهُ، أَوْ قَعَدَ فِي بَيْتِهِ فَسَلِمَ النَّاسُ مِنْهُ وَسَلِمَ مِنَ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ فِي فَضْلِ الْجِهَادِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ کام ایسے ہیں کہ اگر کوئی شخص ان میں سے کوئی ایک کام کر لے تو وہ اللہ تعالی کے ذمہ میں ہو گا، جو شخص بیمار کی عیادت کرے یا جنازے کے ساتھ جائے یا جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے یا کسی امام کے پاس جائے اور اس کا مقصد اس کی مدد اور اس کی، توقیر کرنا ہو، یا وہ اپنے گھر میں بیٹھا رہے، تو لوگ اس سے سلامت رہیں اور وہ لوگوں سے سلامت رہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جہاد کی فضیلت سے متعلق باب میں اس روایت کا ایک اور حوالہ بھی آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3784]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9427
وَعَنْ مُعَاذٍ - يَعْنِي ابْنَ جَبَلٍ - قَالَ: عَهِدَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي خَمْسٍ مَنْ فَعَلَ مِنْهُنَّ وَاحِدَةً كَانَ ضَامِنًا عَلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: مَنْ عَادَ مَرِيضًا أَوْ خَرَجَ مَعَ جَنَازَةٍ أَوْ خَرَجَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ دَخَلَ عَلَى إِمَامٍ يُرِيدُ بِذَلِكَ تَعْزِيزَهُ وَتَوْقِيرَهُ، أَوْ قَعَدَ فِي بَيْتِهِ فَسَلِمَ وَسَلِمَ النَّاسُ مِنْهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنَ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے پانچ چیزوں کے بارے میں عہد لیا تھا کہ جو شخص ان میں سے کوئی ایک کام بھی کرے گا، تو وہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ میں ہو گا جو شخص بیمار کی عیادت کرے یا جنازے کے ساتھ جائے یا اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے یا کسی حکمران کے پاس جائے اور اس کا مقصد اس کی مدد کرنا اور اس کی تعظیم کرنا ہو یا اپنے گھر میں بیٹھا رہے اور سلامت رہے اور لوگ اس کے حوالے سے سلامت رہیں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 9427]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1649) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37/20) اخرجه أحمد فى المسند (241/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21588، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1015/3، 1802، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 49»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں