الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
172. بَابُ قَوْلِهِ : لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”سفر صرف تین مساجد کی طرف کیا جائے“
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 5848
عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَنَّهُ قَالَ: لَقِيَ أَبُو بَصْرَةَ الْغِفَارِيُّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَهُوَ جَاءٍ مِنِ الطُّورِ فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتَ؟ قَالَ: مِنَ الطُّورِ صَلَّيْتُ فِيهِ. قَالَ: لَوْ أَدْرَكْتُكَ قَبْلَ أَنْ تَرْتَحِلَ مَا ارْتَحَلْتُ. إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِي هَذَا وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ.
عمر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی وہ طور سے آ رہے تھے۔ انہوں نے دریافت کیا: آپ کہاں سے آ رہے ہو؟ انہوں نے فرمایا: میں طور سے آ رہا ہوں میں نے وہاں نماز ادا کی تھی۔ انہوں نے فرمایا: اگر میں نے آپ کے روانہ ہونے سے پہلے آپ کو پا لیا ہوتا تو آپ نے سفر پر نہیں جانا تھا کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صرف تین مساجد کی طرف سفر کیا جائے مسجد حرام میری یہ مسجد اور مسجد اقصی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ اور ثبت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5848]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (427) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (857) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2160) اخرجه احمد فى المسند (7/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23338، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2160»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5852
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْخَيْفِ وَمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِي".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا مَسْجِدَ الْخَيْفِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُثَيْمُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا مَسْجِدَ الْخَيْفِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُثَيْمُ بْنُ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سفر صرف تین مساجد کی طرف کیا جائے مسجد خیف، مسجد حرام اور میری مسجد“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں مسجد خیف کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خثیم بن مروان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5852]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3651»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف