🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ .
گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4628
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَبٌّ، فَلَمْ يَأْكُلْهُ، قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نُطْعِمُهُ الْمَسَاكِينَ؟ قَالَ:" لَا تُطْعِمُوهُمْ مَا لَا تَأْكُلُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ تحفہ کے طور پر پیش کی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں کھایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے مسکینوں کو نہ کھلا دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا: تم انہیں وہ چیز نہ کھلاؤ جو تم خود نہیں کھاتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4628]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24396، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5112»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6061
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُهْدِيَ إِلَيْهِ ضَبٌّ فَلَمْ يَأْكُلْهُ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تُطْعِمُهُ الْمَسَاكِينَ؟ فَقَالَ:" لَا تُطْعِمُوهُمْ مِمَّا لَا تَأْكُلُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ تحفے کے طور پر پیش کی گئی تو آپ نے اسے نہیں کھایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے غریبوں کو نہ کھلا دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم انہیں وہ چیز نہ کھلاو جو تم خود نہیں کھاتے ہو۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6061]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (105/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24215، 24396، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5112»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں