الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. بَابُ ثَوَابِ الْهَدِيَّةِ ، وَالثَّنَاءِ ، وَالْمُكَافَأَةِ .
تحفے کا ثواب، تعریف کرنا اور بدلہ دینا
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 6715
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، تَهَادَوْا، فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَسُلُّ السَّخِيمَةَ، وَتُورِثُ الْمَوَدَّةَ، فَوَاللَّهِ لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ، وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى ذِرَاعٍ لَأَجَبْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ شُرَيْحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَائِذُ بْنُ شُرَيْحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! ایک دوسرے کو تحفے دو، کیونکہ تحفہ، دشمنی (یا ناراضگی) کو ختم کرتا ہے، محبت پیدا کرتا ہے، اللہ کی قسم اگر مجھے پایا تحفے کے طور پر دیا جائے، تو میں قبول کر لوں گا، اور اگر مجھے ایک دستی کی دعوت دی جائے، تو میں قبول کر لوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6715]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عائذ بن شریح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6715]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1937) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1549)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6736
وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَّاعٍ الْخُزَاعِيَّةِ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا جَزَاءُ الْغَنِيِّ مِنَ الْفَقِيرِ؟ قَالَ:" النَّصِيحَةُ، وَالدُّعَاءُ" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَكْرَهُ رَدَّ اللَّطَفِ؟ قَالَ:" مَا أَقْبَحَهُ، لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى ذِرَاعٍ لَأَجَبْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدہ ام حکیم بنت وداع خزاعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! غریب کی طرف سے خوشحال کی جزا کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خیرخواہی اور دعا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ تحفے کو واپس کرنے کو ناپسند کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کتنی بری بات ہے، اگر مجھے ایک پایا بھی تحفے کے طور پر دیا جائے، تو میں قبول کر لوں گا، اور اگر مجھے ایک دستی کی دعوت دی جائے، تو میں وہ قبول کر لوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6736]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6736]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/25)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف