🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ [ الرَّجْعَةِ ] .
رجوع کرنے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6957
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: حَفِظْتُ لَكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتًّا:" لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ نِكَاحٍ، وَلَا عَتَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ، وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ".
قُلْتُ: وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الطَّلَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: تمہارے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے چھ چیزیں یاد ہیں: ”طلاق دینے کا حق صرف نکاح کے بعد ہوتا ہے، غلام آزاد کرنا صرف ملکیت کے بعد ہوتا ہے اور معصیت کے بارے میں نذر پوری نہیں کی جاتی۔۔۔۔۔۔۔“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ مکمل روایت طلاق سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 6957]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (266) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (292)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 245»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7757
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: حَفِظْتُ لَكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتًّا:" لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ نِكَاحٍ، وَلَا عَتَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مِلْكٍ، وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ، وَلَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ، وَلَا وِصَالَ فِي الصِّيَامِ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ لَا يُتْمَ بَعْدَ حُلُمٍ، وَلَا صَمْتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْعِتْقِ وَالنُّذُورِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے تمہارے لئے اللہ کے رسول سے چھ باتیں یاد رکھیں ہیں: ”طلاق دینا صرف نکاح کے بعد ہوتا ہے غلام آزاد کرنا صرف ملکیت کے بعد ہوتا ہے معصیت کے بارے میں نذر کو پورا کرنا لازم نہیں ہوتا بالغ ہونے کے بعد یتیمی ثابت نہیں ہوتی رات تک خاموش رہنے (یعنی چپ کے روزے) کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اور روزے رکھتے ہوئے صوم وصال نہیں رکھا جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے بالغ ہونے کے بعد یتیمی ثابت نہیں ہوتی اور رات تک خاموش رہنے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس سے پہلے غلام آزاد کرنے اور نذر سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7757]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (266)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں