الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَيِّ
داغ لگوانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 8276
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - دَاءً إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ دَوَاءً، عَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ، وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، خَلَا قَوْلَهُ:" عَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، خَلَا قَوْلَهُ:" عَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ وَجَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کی دواء بھی نازل کی ہے جو شخص اس کو جان لیتا ہے، وہ جان لیتا ہے، اور جو شخص نا واقف رہتا ہے وہ ناواقف رہتا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں ”جو شخص اس کو جان لیتا ہے وہ جان لیتا ہے، اور جو ناواقف رہتا ہے وہ ناواقف رہتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8276]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5183) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10331) اخرجه احمد فى المسند (357,3922,4236,4267,4334)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3438، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3568، 4322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10331»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8375
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَإِذَا هُوَ يَكْوِي غُلَامًا، قَالَ: قُلْتُ: تَكْوِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، هُوَ دَوَاءُ الْعَرَبِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَقَدْ أَنْزَلَ مَعَهُ دَوَاءً، جَهِلَهُ مَنْ جَهِلَهُ، وَعَلِمَهُ مَنْ عَلِمَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَعَطَاءٌ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَعَطَاءٌ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں: میں ابوعبدالرحمن کے پاس آیا وہ ایک غلام کو داغ لگا رہے تھے میں نے دریافت کیا: کیا آپ داغ لگا رہے ہیں انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! یہ عربوں کا طریقہ علاج ہے، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کے لئے دواء بھی نازل کی ہے جو شخص اس سے ناواقف رہے وہ نا واقف ہے، اور جو شخص اس کو جان لے، وہ جان لیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ عطاء نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8375]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ عطاء نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8375]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (4267)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف