الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. بَابُ فِيمَنْ أَتَى كَاهِنًا أَوْ عَرَّافًا .
اس شخص کا بیان، جو کاہن یا عراف کے پاس جائے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 8489
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَنْ أَتَى عَرَّافًا أَوْ كَاهِنًا يُؤْمِنُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَصَدَّقَهُ". وَكَذَلِكَ رِوَايَةُ الْبَزَّارِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَصَدَّقَهُ". وَكَذَلِكَ رِوَايَةُ الْبَزَّارِ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص عراف (قیافہ شناس) یا کاہن کے پاس جاتا ہے، اور اس کی کہی ہوئی بات پر ایمان رکھتا ہے، تو وہ اس چیز پر انکار کرتا ہے جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ اس کی تصدیق کرتا ہے“۔ اسی طرح امام بزار کی روایت ہے، معجم کبیر اور امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8489]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2067) أخرجه الطبراني الاوسط (1476) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10004)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10005، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1476، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5448/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8490
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَتَى عَرَّافًا أَوْ سَاحِرًا أَوْ كَاهِنًا فَسَأَلَهُ فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ، فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هُبَيْرَةَ بْنَ يَرْيَمَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هُبَيْرَةَ بْنَ يَرْيَمَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص عراف (قیافہ شناس) یا جادوگر یا کاہن کے پاس جائے، اور اس سے کچھ دریافت کرے اور اس کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کرے، تو وہ اُس چیز کا کفر کرتا ہے، جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہبیرہ بن یریم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8490]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہبیرہ بن یریم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8490]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5408)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح