الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّيْحَانِ وَالطِّيبِ .
ریحان اور خوشبو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 7991
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أُتِيَ أَحَدُكُمْ بِالطَّيِّبِ فَلْيُصِبْ مِنْهُ، وَإِذَا أُتِيَ بِالْحَلْوَى فَلْيُصِبْ مِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی ایک کے پاس کوئی پاکیزہ چیز آئے، تو اسے کھا لینا چاہیے، اور جب حلوی (یعنی میٹھی چیز) آئے تو اسے اس کو کھا لینا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حصین ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مضطرب الحدیث ہے ابراہیم عرعرہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 7991]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7125»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8767
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أُتِيَ أَحَدُكُمْ بِالطَّيِّبِ فَلْيُصِبْ مِنْهُ، وَإِذَا أُتِيَ بِحَلْوَى فَلْيُصِبْ مِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ، وَفِيهِ فَضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ. وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ فِيهِ:" إِذَا وُضِعَ الطِّيبُ بَيْنَ يَدَيْ أَحَدِكُمْ فَلْيَلْمِسْ مِنْهُ". وَلَيْسَ فِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کے پاس خوشبو لائی جائے، تو وہ اسے لگا لے اور جب حلوہ (یا میٹھی چیز) لائی جائے، تو وہ اسے استعمال کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حصین ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مضطرب الحدیث ہے، اور ایک راوی ابراہیم بن عرعرہ ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جب تم میں سے کسی ایک کے سامنے خوشبو رکھی جائے، تو وہ اس میں سے لگا لے“ اس کی سند میں ابراہیم بن عرعرہ نامی راوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8767]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى الصند (2983)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7125»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف