🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ فِيمَنْ وَلِيَ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان جو کسی چیز کا نگران بنتا ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6987
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشِيرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا لَا يَفُكُّهُ إِلَّا الْعَدْلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" حَتَّى يَفُكَّ عَنْهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوبِقَهُ الْجَوْرُ".
وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الْخِلَافَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی شخص کسی قبیلے کا امیر ہو گا، تو جب اسے قیامت کے دن لایا جائے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے اور صرف عدل ہی اُسے چھڑوا سکے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یا عدل اُسے چھڑوا دے گا، یا ظلم اسے ہلاکت کا شکار کروا دے گا“۔ اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو خلافت سے متعلق باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 6987]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6629,6614,6570) اخرجه احمد فى المسند (431/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9290، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2515»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9036
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَمِيرِ عَشْرَةٍ إِلَّا يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا حَتَّى يَفُكَّهُ الْعَدْلُ أَوْ يُوثِقَهُ الْجَوْرُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دس آدمیوں کا امیر ہو گا وہ بھی جب قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ عدل اسے چھڑوا دے گا یا ظلم اسے بندھوا دے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9036]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1640) اخرجه ابو يعلي فى المسند (6570) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (274) اخرجه احمد فى المسند (431/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9290»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں