الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ فِيمَنْ وَلِيَ شَيْئًا .
اس شخص کا بیان جو کسی چیز کا نگران بنتا ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 9042
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - يَرْفَعُهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ رَجُلٍ وَلِي عَشْرَةً إِلَّا جِيءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةً يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ حَتَّى يَقْضِيَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص دس آدمیوں کا بھی نگران بنے گا، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو اس کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے یہاں تک کہ اس شخص اور ان لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو گا“۔ (یا اس وقت تک بندھے رہیں گے، جب تک اس شخص اور ان لوگوں کے درمیان فیصلہ نہیں ہو جاتا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9042]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9042]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (288) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12689)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12689، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 288»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9043
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ وَلِيَ عَشْرَةً فَحَكَمَ بَيْنَهُمْ بِمَا أَحَبُّوا أَوْ كَرِهُوا جِيءَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولَةٌ يَدُهُ إِلَى عُنُقِهِ فَإِنْ كَانَ حَكَمَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ، وَلَمْ يَحِفْ فِي حُكْمٍ وَلَمْ يَرْتَشِ أُطْلِقَتْ يَمِينُهُ".
فَقَالَ بَعْضُ جُلَسَاءِ عَطَاءٍ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ وَمَا بُدُّ مِنْ غُلٍّ؟ قَالَ: إِي وَرَبِّ هَذِهِ الْبِنْيَةِ. وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى الْكَعْبَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دس آدمیوں کا نگران بنتا ہے، اور ان کے درمیان ایسا فیصلہ دیتا ہے، جسے وہ پسند کرتے ہیں یا جسے وہ ناپسند کرتے ہیں، تو اس شخص کو قیامت کے دن لایا جائے گا، تو اس شخص کے ہاتھ گردن پر بندھے ہوئے ہوں گے اگر اس نے اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ دیا ہو گا، اور فیصلہ دینے میں کوئی زیادتی نہیں کی ہو گی۔ اور رشوت نہیں لی ہو گی، تو اس کو کھول دیا جائے گا“ اس وقت عطاء کے پاس بیٹھے ہوئے افراد میں سے کسی نے کہا: اے ابومحمد کیا پھر (ہاتھ) بندھنا لازمی ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں اس عمارت کے پروردگار کی قسم! انہوں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے خانہ کعبہ کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9043]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9043]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7151»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف