🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. بَابُ التَّارِيخِ .
تاریخ کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 953
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌أَنَبِيٌّ كَانَ آدَمُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: كَمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ نُوحٍ؟ قَالَ:" عَشَرَةُ قُرُونٍ". قَالَ: كَمْ بَيْنَ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ؟ قَالَ:" عَشَرَةُ قُرُونٍ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمْ كَانَتِ الرُّسُلُ؟ قَالَ:" ثَلَاثَمِائَةٍ وَخَمْسَةَ عَشَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اُس نے دریافت کیا: سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دس صدیوں کا، اُس نے دریافت کیا: سیدنا نوح علیہ السلام اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: دس صدیوں کا، اُس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! رسولوں کی تعداد کتنی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین سو پندرہ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 953]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7545 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 403، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 405»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13807
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَبِيٌّ كَانَ آدَمُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: كَمْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ نُوحٍ؟ قَالَ:" عَشَرَةُ قُرُونٍ". قَالَ: كَمْ كَانَ بَيْنَ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ؟ قَالَ:" عَشَرَةُ قُرُونٍ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمْ كَانَتِ الرُّسُلُ؟ قَالَ:" ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے دریافت کیا: ان کے اور سیدنا نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں، اس نے دریافت کیا: سیدنا نوح علیہ السلام اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! رسول کتنے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین سو تیرہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف أحمد بن خلید حلبی نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 13807]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (405) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7545)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7545، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 405»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں