الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3451. الذهب بالذهب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعير بالشعير والتمر بالتمر ....
سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم ....
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3445
«الذهب بالذهب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعير بالشعير والتمر بالتمر والملح بالملح مثلا بمثل سواء بسواء يدا بيد فإذا اختلفت هذه الأصناف فبيعوا كيف شئتم إذا كان يدا بيد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جو جو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے، برابر برابر، مثل بہ مثل، ہاتھوں ہاتھ ہونا چاہیے، پس جب یہ اجناس مختلف ہو جائیں تو جیسے چاہو فروخت کرو، بشرطیکہ ہاتھوں ہاتھ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3445]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د هـ] عن عبادة بن الصامت. مختصر مسلم 949، الإرواء 1346.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7210
«لا تبيعوا الذهب بالذهب إلا سواء بسواء والفضة بالفضة إلا سواء بسواء وبيعوا الذهب بالفضة والفضة بالذهب كيف شئتم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سونے کو سونے کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو، اور چاندی کو چاندی کے بدلے صرف برابر برابر فروخت کرو، اور سونے کو چاندی کے بدلے اور چاندی کو سونے کے بدلے جیسے چاہو فروخت کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 7210]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن أبي بكرة. أحاديث البيوع: حم، م، ن.»
قال الشيخ الألباني: صحيح