الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3466. رأيت إبراهيم ليلة أسري بي فقال: يا محمد أقرئ أمتك ....
جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں نے ابراہیم علیہ ....
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3460
[رأيت إبراهيم ليلة أسري بي فقال: يا محمد أقرئ أمتك السلام وأخبرهم أن الجنة طيبة التربة عذبة الماء وأنها قيعان وغراسها: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله]
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، انہوں نے فرمایا: اے محمد! اپنی امت کو میری طرف سے سلام پہنچا دو اور انہیں بتا دو کہ جنت کی مٹی پاکیزہ اور اس کا پانی میٹھا ہے، اور وہ ہموار میدان ہے، اور اس کے پودے یہ ہیں: «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «وَالْحَمْدُ لِلَّهِ»، «وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»، «وَاللَّهُ أَكْبَرُ» اور «وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3460]

تخریج الحدیث: «(حسن) . طب عن ابن مسعود. الروض النضير 615، الصحيحة 105.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 5152
«لقيت إبراهيم ليلة أسري بي فقال: يا محمد أقرئ أمتك مني السلام وأخبرهم أن الجنة طيبة التربة عذبة الماء وأنها قيعان وأن غراسها سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”معراج کی رات مجھے ابراہیم ملے، انہوں نے فرمایا: اے محمد! اپنی امت کو میری طرف سے سلام پہنچا دو، اور انہیں بتا دو کہ جنت کی مٹی پاکیزہ اور اس کا پانی میٹھا ہے، اور وہ ہموار میدان ہیں، اور اس کی کھیتی «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «وَالْحَمْدُ لِلَّهِ»، «وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اور «وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 5152]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن ابن مسعود. الصحيحة 105.»
قال الشيخ الألباني: حسن