الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4449. القتيل في سبيل الله شهيد والمبطون شهيد والمطعون شهيد والغريق ....
اللہ کی راہ میں مارا جانے والا شہید ہے، پیٹ ....
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3254
«خمس من قبض في شيء منهن فهو شهيد: المقتول في سبيل الله شهيد والغريق في سبيل الله شهيد والمبطون في سبيل الله شهيد والمطعون في سبيل الله شهيد والنفساء في سبيل الله شهيدة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پانچ اموات ایسی ہیں کہ جو ان میں سے کسی ایک میں فوت ہو وہ شہید ہے: اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں ڈوب کر مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، اللہ کی راہ میں طاعون سے مرنے والا شہید ہے، اور اللہ کی راہ میں زچگی میں فوت ہونے والی عورت شہید ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3254]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن عقبة بن عامر. أحكام الجنائز ص 39.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4441
«القتيل في سبيل الله شهيد والمبطون شهيد والمطعون شهيد والغريق شهيد والنفساء شهيدة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی راہ میں مارا جانے والا شہید ہے، پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے، طاعون سے مرنے والا شہید ہے، ڈوب کر مرنے والا شہید ہے اور نفاس کی حالت میں مرنے والی عورت شہیدہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4441]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن عبد الله بن بسر. أحكام الجنائز 39.»
قال الشيخ الألباني: صحيح