الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4602. كيف بكم بزمان يوشك أن يأتي يغربل الناس فيه غربلة ....
تمہارا کیا حال ہو گا اس زمانے میں جو عنقریب ....
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4594
«كيف بكم بزمان يوشك أن يأتي يغربل الناس فيه غربلة ويبقى حثالة من الناس قد مرجت عهودهم وأماناتهم واختلفوا وكانوا هكذا؟ - وشبك بين أصابعه - تأخذون بما تعرفون وتدعون ما تنكرون وتقبلون على أمر خاصتكم وتذرون أمر عامتكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہارا کیا حال ہو گا اس زمانے میں جو عنقریب آنے والا ہے، جس میں لوگوں کو چھلنی کی طرح چھانٹ لیا جائے گا اور صرف ردی لوگ باقی رہ جائیں گے، جن کے عہد اور امانتیں گڈمڈ ہو چکی ہوں گی، وہ آپس میں اختلاف کریں گے اور یوں ہو جائیں گے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کیا -؟ اس وقت جسے پہچانو اسے اختیار کرو اور جسے (باطل) سمجھو اسے چھوڑ دو، اور اپنے خاص معاملے کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور عوامی معاملے کو چھوڑ دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4594]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن ابن عمرو. الصحيحة 205، حم، د، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8185
" يوشك أن يأتي زمان يغربل فيه الناس غربلة، وتبقى حثالة من الناس قد مرجت عهودهم وأماناتهم واختلفوا فكانوا هكذا - وشبك بين أصابعه - قالوا: كيف بنا يا رسول الله؟ قال: تأخذون ما تعرفون وتدعون ما تنكرون وتقبلون على أمر خاصتكم وتذرون أمر عامتكم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ ایک ایسا زمانہ آئے جس میں لوگوں کو خوب چھانٹا جائے گا اور صرف نکمے لوگ باقی رہ جائیں گے، جن کے عہد اور امانتیں گڈمڈ ہو چکی ہوں گی اور وہ آپس میں اس طرح اختلاف کریں گے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کر لیں۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس وقت ہم کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو (بھلائی) تم پہچانتے ہو اسے اختیار کرو اور جو (برائی) تم نہ پہچانو اسے چھوڑ دو، اور اپنے خاص معاملات کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور عام لوگوں کے معاملات کو چھوڑ دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 8185]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ك] عن ابن عمر. الصحيحة 205.»
قال الشيخ الألباني: صحيح