الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
500. إذا خرج الرجل من بيته فقال: بسم الله توكلت على ....
جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا ....
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 499
«إذا خرج الرجل من بيته فقال: بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله فيقال له: حسبك قد هديت وكفيت ووقيت فيتنحى له الشيطان فيقول له شيطان آخر: كيف لك برجل قد هدي وكفي ووقي؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کوئی شخص اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے: «بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر توکل کیا، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکیاں کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے)، تو اس سے کہا جاتا ہے کہ تیرے لیے یہی کافی ہے، تجھے ہدایت دے دی گئی، تیری کفایت کر دی گئی اور تجھے (ہر شر سے) بچا لیا گیا، پس شیطان اس سے دور ہٹ جاتا ہے اور ایک شیطان دوسرے شیطان سے کہتا ہے کہ تو اس شخص پر کیسے قابو پا سکتا ہے جسے ہدایت مل گئی، جس کی کفایت کر دی گئی اور جسے محفوظ کر دیا گیا ہو؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 499]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د ن حب] عن أنس. تخريج الترغيب 2/264، الكلم الطيب 61.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6419
«من قال إذا خرج من بيته: بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله يقال له: كفيت ووقيت وتنحى عنه الشيطان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اپنے گھر سے نکلتے وقت کہے: «بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے نام سے، میں نے اللہ پر بھروسا کیا، اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی برائی سے بچنے کی طاقت ہے نہ نیکی کرنے کی قوت)، تو اسے کہا جاتا ہے: تجھے کفایت کر دی گئی اور تجھے بچا لیا گیا، اور شیطان اس سے دور ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 6419]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن أنس. الترغيب 2/264، المشكاة 2443: د، حب، ابن السني.»
قال الشيخ الألباني: صحيح