الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5354. ليأتين هذا الحجر يوم القيامة له عينان يبصر بهما ولسان ....
یہ پتھر قیامت کے دن اس حال میں آئے گا ....
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 5346
«ليأتين هذا الحجر يوم القيامة له عينان يبصر بهما ولسان ينطق به يشهد على من استلمه بحق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یہ پتھر قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور ایک زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا، وہ اس شخص کے حق میں گواہی دے گا جس نے اسے سچائی کے ساتھ چھوا ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5346]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ هب] عن ابن عباس. الترغيب 2/122.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7098
«والله ليبعثنه الله يوم القيامة - يعني الحجر - له عينان يبصر بهما ولسان ينطق به يشهد على من استلمه بحق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی قسم! اللہ اسے یعنی حجرِ اسود کو قیامت کے دن اس حال میں اٹھائے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھے گا اور ایک زبان ہوگی جس سے وہ بولے گا، وہ اس شخص کے حق میں گواہی دے گا جس نے اسے حق کے ساتھ چوما ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 7098]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن ابن عباس. المشكاة 2578، الترغيب 2/122، ابن خزيمة، حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح