الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5517. ما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله يتلون كتاب ....
جو لوگ بھی اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر ....
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 5509
«ما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله يتلون كتاب الله ويتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة وغشيتهم الرحمة وحفتهم الملائكة وذكرهم الله فيمن عنده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو لوگ بھی اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اکٹھے ہوں، اللہ کی کتاب کی تلاوت کریں اور آپس میں اس کا مذاکرہ کریں تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ انہیں اپنے پاس یاد کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5509]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن أبي هريرة. نقد الكتاني 36، صحيح أبي داود 1308: حم، م، ت، هـ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5608
«ما جلس قوم يذكرون الله إلا حفتهم الملائكة وغشيتهم الرحمة ونزلت عليهم السكينة وذكرهم الله فيمن عنده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو لوگ بھی اللہ کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں تو فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، اور اللہ انہیں اپنے پاس یاد کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5608]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حب] عن أبي سعيد وأبي هريرة معا. م 8/711.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7757
«لا يقعد قوم يذكرون الله إلا حفتهم الملائكة وغشيتهم الرحمة ونزلت عليهم السكينة وذكرهم الله فيمن عنده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو لوگ اللہ کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، ان پر سکینت اترتی ہے اور اللہ ان کا ذکر اپنے پاس موجود (فرشتوں) میں کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 7757]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي هريرة وأبي سعيد. صحيح أبي داود 1308.»
قال الشيخ الألباني: صحيح