الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
552. إذا رأى أحدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثا وليستعذ ....
جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جسے ....
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 551
«إذا رأى أحدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثا وليستعذ بالله من الشيطان ثلاثا وليتحول عن جنبه الذي كان عليه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی بائیں جانب تین بار تھتکارے، شیطان (کے شر) سے تین بار اللہ کی پناہ مانگے، اور جس کروٹ پر لیٹا تھا اسے بدل لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 551]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م د هـ] عن جابر. الصحيحة 1311، مختصر مسلم 1518، حم، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3536
«الرؤيا من الله والحلم من الشيطان فإذا رأى أحدكم شيئا يكرهه فليبصق عن يساره ثلاثا وليستعذ بالله من الشيطان الرجيم ثلاثا وليتحول عن جنبه الذي كان عليه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(اچھا) خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور (برا) خواب شیطان کی طرف سے، پس جب تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو وہ اپنے بائیں طرف تین بار تھو تھو کرے اور شیطان مردود سے تین بار اللہ کی پناہ مانگے، اور جس کروٹ پر تھا اسے بدل لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 3536]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي قتادة. م 7/51.»
قال الشيخ الألباني: صحيح