🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11555
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ
(ح) ، وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عِيسَى ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا عَدْوَى " فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَإِنَّا نَأْخُذُ الشَّاةَ الْجَرِبَةَ فَنَطْرَحُهَا فِي الْغَنَمِ فَتَجْرَبُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَعْرَابِيُّ، مَنْ أَجْرَبَ الْأَوَّلَ؟ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری خود بخود نہیں لگتی۔“ ایک دیہاتی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم خارش زدہ بکری لے کر بکریوں کے ریوڑ میں ڈال دیتے ہیں تو وہ سب خارش زدہ ہو جاتی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے دیہاتی! پہلی بکری کو کس نے خارش زدہ کیا؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11555]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 238، حدیث 11605»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11714
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ (ح) . وَحَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ ، ثَنَا ابْنُ الطَّبَّاعِ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا عَدْوَى، وَلَا طِيَرَةَ، وَلَا هَامَّ، وَلَا صَفَرَ " فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا لَنَأْخُذُ الشَّاةَ الْجَرْبَاءَ فَنَطْرَحُهَا فِي الْغَنَمِ فَتَجْرَبُ، قَالَ: " فَمَنْ أَعْدَى الْأَوَّلَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری خود بخود نہیں لگتی، بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، الو کی بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، اور صفر کے مہینے کی نحوست کی کوئی حقیقت نہیں۔“ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم خارش زدہ بکری لے کر بکریوں میں ڈال دیتے ہیں تو وہ سب خارش زدہ ہو جاتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پہلی کو کس نے خارش زدہ کیا؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11714]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 288، حدیث 11764»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں