الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
128. أبو معبد، عن ابن عباس
ابومعبد کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 12152
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: خَطَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُسَافِرِ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي الْغَزْوِ وَقَدْ أَرَدْتُ أَنْ أُحِجَّ امْرَأَتِي، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا: ”کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔“ تو ایک شخص کھڑا ہو کر کہنے لگا: مجھے غزوے (کی مہم) میں لکھ لیا گیا ہے اور میں اپنی بیوی کو حج کرانا چاہتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12152]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 425، حدیث 12204»
حدیث نمبر: 12153
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ مَعَ امْرَأَةٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ، وَلَا تُسَافِرُ إِلَّا مَعَ امْرَأَةٍ، وَلَا يَدْخُلُ عَلَيْهَا رَجُلٌ إِلَّا مَعَ مَحْرَمٍ " فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ امْرَأَتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً، وَإِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: " فَانْقَلِبْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہا نہ ہو مگر یہ کہ اس کے ساتھ محرم ہو، اور وہ (عورت) سفر نہ کرے مگر (کسی) عورت کے ساتھ، اور نہ کوئی مرد اس کے پاس جائے مگر محرم کے ساتھ۔“ اس پر ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میری بیوی حج کے لیے نکل چکی ہے اور مجھے فلاں فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واپس جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12153]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 425، حدیث 12205»