الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
139. الشعبي عن ابن عباس
شعبی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
کل مکررات: 5
حدیث نمبر: 11225
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كُنْتُ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ " فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ صَلَّى ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً قَدْرَ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنی دائیں طرف کر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعتیں پڑھیں، میں نے اندازہ لگایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رکعت میں سورۃ المزمل کے برابر قیام فرماتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11225]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 132، حدیث 11272»
حدیث نمبر: 11244
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ "، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ، فَأَطْلَقَ الْقِرْبَةَ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَنِي بِيَمِينِهِ، فَأَدَارَنِي مِنْ وَرَائِهِ وَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر رات گزاری، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت اٹھے، مشکیزہ کھول کر وضو کیا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے، میں نے بھی وضو کیا، پھر آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دائیں ہاتھ سے مجھے پکڑا اور اپنے پیچھے سے گھما کر اپنی دائیں طرف کھڑا کر دیا، چنانچہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11244]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 139، حدیث 11291»
حدیث نمبر: 11258
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قُمْتُ عَنْ يَسَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ، وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنی دائیں طرف کھڑا کر دیا، اور میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11258]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 144، حدیث 11306»
حدیث نمبر: 12413
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ، وَمَسَحَ صَدْرِي، وَقَالَ: اللَّهُمَّ آتِهِ الْحِكْمَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات گزاری، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر دیا اور میرے سینے پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”اے اللہ! اسے حکمت عطا فرما۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12413]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 58، حدیث 12466»
حدیث نمبر: 12514
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قُمْتُ لَيْلَةً أُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ، فَقَالَ بِيَدِهِ مِنْ وَرَائِهِ، فَأَخَذَ بِيَدِي، أَوْ بِعَضُدِي حَتَّى أَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں جانب کھڑا ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پیچھے کی طرف بڑھایا اور میرا ہاتھ، یا میرا بازو (راوی کو شک ہے) پکڑ کر مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کر دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12514]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 91، حدیث 12567»