الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
306. عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر
عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 1289
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الصَّيْقَلِ، مَوْلَى بَنِي أَسَدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَكُمْ تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا ؛ اسْتَاكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ، عِنْدَ كُلِّ طُهُورٍ.
جعفر بن تمام بن عباس اپنے والد سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم میلے دانتوں کے ساتھ میرے پاس آتے ہو، مسواک کیا کرو، اگر میں اپنی امت پر مشکل نہ ڈالتا تو انہیں ہر وضو کے وقت مسواک کا حکم دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 1289]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 64، حدیث 1302»
حدیث نمبر: 13332
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ النَّطَّاحُ ، ثَنَا أَرْطَاةُ أَبُو حَاتِمٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں اپنی امت پر مشقت کا خیال نہ کرتا تو انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13332]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 375، حدیث 13389»
حدیث نمبر: 13535
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ التُّرْكِيُّ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں اپنی امت پر مشقت کا خیال نہ کرتا تو انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13535]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 435، حدیث 13592»