الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
595. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 14598
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ طَالِبٍ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ قَالَ لِغُلَامِهِ: وَيْحَكَ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجُوعَ فَاعْمَلْ طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً، فَعَمِلَهُ، فَبَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَاهُ، فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ لَمْ يُدْعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ هَذَا تَبِعَنَا فَتَأْذَنُ لَهُ فَقَالَ: نَعَمْ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک آدمی نے، جس کی کنیت ابوشعیب تھی، اپنے غلام سے کہا: ارے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک (کے آثار) دیکھے ہیں، لہٰذا اتنا کھانا تیار کرو جو پانچ آدمیوں کو کافی ہو۔ اس نے کھانا تیار کیا تو ابوشعیب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیغام بھیج کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دی، تو ایک آدمی جسے دعوت نہیں دی گئی تھی ان کے پیچھے چل پڑا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، کیا تم اسے اجازت دیتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14598]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 197، حدیث 526»
حدیث نمبر: 14604
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يُكْنَى أَبَا شُعَيْبٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفْتُ فِي وَجْهِهِ الْجُوعَ، فَلَقِيتُ غُلَامًا لِي قَصَّابًا وَأَمَرْتُهُ أَنْ يَصْنَعَ طَعَامًا لِخَمْسِ رِجَالٍ، ثُمَّ دَعَوْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَجَاءَ خَامِسَ خَمْسَةٍ وَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ قَالَ: هَذَا قَدْ تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ وَإِلَّا رَجَعَ فَأَذِنْتُ لَهُ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ انصار کے ایک آدمی سے، جن کی کنیت ابوشعیب تھی، روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر بھوک کے آثار پہچان لیے، پھر میں اپنے ایک قصاب غلام سے ملا اور اسے حکم دیا کہ پانچ آدمیوں کے لیے کھانا تیار کرے، پھر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پانچویں کی حیثیت سے تشریف لائے، اور ایک آدمی ان کے پیچھے چل پڑا، جب دروازے پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر چاہو تو اسے اجازت دے دو ورنہ یہ واپس چلا جائے گا۔“ میں نے اسے اجازت دے دی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14604]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 199، حدیث 532»