الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
633. عبد الرحمن بن زيد بن الخطاب، عن أبي مسعود
عبدالرحمن بن زید بن خطاب کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 12422
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا عَفَّانُ ، ثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ أَوْ تَوَلَّى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنا نسب جوڑا، یا اپنے آزاد کرنے والوں کے سوا کسی اور کی ولاء اختیار کی، تو اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12422]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 62، حدیث 12475»
حدیث نمبر: 14791
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي رَجَاءٍ الْعَبَّادَانِيُّ ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَسِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: إِنِّي لَبَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْحَجِّ وَإِنَّ زَبَدَ نَاقَتِهِ لَيَقَعُ عَلَى ظَهْرِي فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: أَدُّوا إِلَى كُلِّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، وَالْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ أَوِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: حج کے دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کا جھاگ میری پیٹھ پر گر رہا تھا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”ہر حق دار کو اس کا حق ادا کرو، اور بچہ اس کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا، اور زانی کے لیے پتھر ہے (یعنی محرومی)، اور جو اپنے آزاد کرنے والوں کے سوا کسی اور کی طرف اپنی ولاء منسوب کرے یا اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنا نسب جوڑے، اس پر اللہ، فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہو، نہ اس سے کوئی فرض قبول کیا جائے گا اور نہ کوئی نفل۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14791]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 261، حدیث 719»