🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
643. أبو الخير مرثد بن عبد الله اليزني، عن عقبة
ابوالخیر مرثد بن عبداللہ یزنی کی سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14831
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ: أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرُّوجٌ مِنْ حَرِيرٍ فَلَبِسَهُ، ثُمَّ صَلَّى فِيهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالْكَارِهِ لَهُ، ثُمَّ قَالَ: لَا يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ریشمی فروج ہدیہ کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن لیا اور اس میں نماز پڑھی، پھر نماز سے فارغ ہو کر گویا اسے ناپسند کرتے ہوئے زور سے اتار دیا اور فرمایا: ”یہ متقی لوگوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14831]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 276، حدیث 759»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14832
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْيَزَنِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرُّوجٌ مِنْ حَرِيرٍ فَلَبِسَهُ فَصَلَّى، فَلَمَّا سَلَّمَ نَزَعَهُ نَزْعًا عَنِيفًا ثُمَّ أَلْقَاهُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ لَبِسْتَهُ وَصَلَّيْتَ فِيهِ قَالَ: إِنَّ هَذَا لَا يَنْبَغِي لِلْمُتَّقِينَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ریشمی فروج ہدیہ کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہن کر نماز پڑھی، پھر سلام پھیرتے ہی اسے سختی سے اتار کر پھینک دیا۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے اسے پہن کر نماز پڑھی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ متقی لوگوں کے لیے مناسب نہیں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14832]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 276، حدیث 760»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں