🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
864. محمد بن سيرين عن عمران عن ابن حصين
محمد بن سیرین کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 6
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15510
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: رَجُلٌ طَلَّقَ، وَلَمْ يُشْهِدْ، وَرَاجَعَ وَلَمْ يُشْهِدْ؟ فَقَالَ: بِئْسَمَا صَنَعَ، طَلَّقَ فِي بِدْعَةٍ، وَارْتَجَعَ فِي غَيْرِ سُنَّةٍ، لِيُشْهِدْ عَلَى مَا فَعَلَ ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی نے پوچھا: ایک آدمی نے طلاق دی اور گواہ نہیں بنائے، اور رجوع کیا اور گواہ نہیں بنائے (تو کیا حکم ہے)؟ انہوں نے فرمایا: ”اس نے برا کام کیا، اس نے بدعت کے مطابق طلاق دی، اور سنت کے خلاف رجوع کیا، اب جو کیا اس پر گواہ بنا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15510]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 181، حدیث 419»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15511
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ وَلَمْ يُشْهِدْ، وَرَاجَعَ وَلَمْ يُشْهِدْ، قَالَ: طَلَّقَ فِي غَيْرِ عِدَّةٍ، وَرَاجَعَ فِي غَيْرِ سُنَّةٍ، فَلْيُشْهِدْ عَلَى طَلَاقِهِ، وَعَلَى مُرَاجَعَتِهِ، وَلْيَسْتَغْفِرِ اللهَ ".
ایک آدمی نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا جس نے طلاق دی اور گواہ نہیں بنائے، اور رجوع کیا اور گواہ نہیں بنائے، تو انہوں نے فرمایا: ”اس نے عدت کے خلاف طلاق دی، اور سنت کے خلاف رجوع کیا، اب اپنی طلاق پر اور اپنے رجوع پر گواہ بنا لے، اور اللہ سے استغفار کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15511]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 181، حدیث 420»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15512
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَنَا أَيُّوبُ بْنُ أَبِي تَمِيمَةَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَقَالَ: رَجُلٌ طَلَّقَ وَلَمْ يُشْهِدْ، وَرَاجَعَ وَلَمْ يُشْهِدْ؟ قَالَ: بِئْسَمَا صَنَعَ طَلَّقَ فِي بِدْعَةٍ، وَارْتَجَعَ فِي غَيْرِ سُنَّةٍ، وَلْيُشْهِدْ عَلَى مَا فَعَلَ ".
ایک آدمی نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ایک آدمی نے طلاق دی اور گواہ نہیں بنائے، اور رجوع کیا اور گواہ نہیں بنائے (تو کیا حکم ہے)؟ انہوں نے فرمایا: ”اس نے برا کام کیا، اس نے بدعت کے مطابق طلاق دی، اور سنت کے خلاف رجوع کیا، اب جو کیا اس پر گواہ بنا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15512]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 181، حدیث 421»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15513
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی حدیث مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15513]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 181، حدیث 422»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15514
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ: سُئِلَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ وَلَمْ يُشْهِدْ، وَرَاجَعَ وَلَمْ يُشْهِدْ؟ فَقَالَ: طَلَّقَ فِي غَيْرِ سُنَّةٍ وَرَاجَعَ فِي غَيْرِ عِدَّةٍ، لِيُشْهِدِ الْآنَ ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے طلاق دی اور گواہ نہیں بنائے، اور رجوع کیا اور گواہ نہیں بنائے، تو انہوں نے فرمایا: ”اس نے سنت کے خلاف طلاق دی اور عدت کے خلاف رجوع کیا، اب گواہ بنا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15514]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 182، حدیث 423»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15635
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ وَلَمْ يُشْهِدْ، وَرَاجَعَ وَلَمْ يُشْهِدْ فَقَالَ: طَلَّقَ فِي غَيْرِ عِدَّةٍ، وَرَاجَعَ فِي غَيْرِ سُنَّةٍ، فَلْيُشْهِدْ عَلَى طَلَاقِهِ وَعَلَى مُرَاجَعَتِهِ ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية والنسخة الخطية، والحديث عند عبد الرزاق في المصنف متصل، بذكر عبد الرزاق في أوله، فالله أعلم.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے طلاق دی اور گواہ نہیں بنائے، اور رجوع کیا اور گواہ نہیں بنائے، تو انہوں نے فرمایا: ”اس نے عدت کے خلاف طلاق دی، اور سنت کے خلاف رجوع کیا، اب اپنی طلاق پر اور اپنے رجوع پر گواہ بنا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15635]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 217، حدیث 544»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں