🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. شعبة بن الحجاج، عن معاوية بن قرة
شعبہ بن حجاج کی معاویہ بن قرہ سے روایات
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8420
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، قَالَا: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنْتُ أَجْتَنِي لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِوَاكًا مِنَ الْأَرَاكِ، فَكَانَتِ الرِّيحُ تَكْفَؤُهُ، فَكَانَ فِي سَاقَيْهِ دِقَّةٌ فَضَحِكَ الْقَوْمُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا تَضْحَكُونَ مِنْ دِقَّةِ سَاقَيْهِ؟ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اراک کے درخت سے مسواک توڑتا تھا، تو ہوا مجھے جھکا دیتی تھی، اور میری پنڈلیاں پتلی تھیں، تو لوگ ہنسنے لگے، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی پنڈلیوں کی پتلاہٹ پر کیوں ہنستے ہو؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ (پنڈلیاں) میزان میں احد پہاڑ سے بھی بھاری ہوں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 8420]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 78، حدیث 8452»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16109
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَلَى شَجَرَةٍ يَجْنِي لَهُمْ مِنْهَا، فَهَبَّتِ الرِّيحُ فَكَشَفَتْ عَنْ سَاقَيْهِ، فَضَحِكُوا مِنْ دِقَّةِ سَاقَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أُحُدٍ.
سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ایک درخت پر چڑھے ہوئے تھے، وہ ان کے لیے اس سے پھل توڑ رہے تھے، تو ہوا چلی اور ان کی دونوں پنڈلیاں کھل گئیں، تو لوگ ان کی پنڈلیوں کے پتلے پن پر ہنسنے لگے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ دونوں پنڈلیاں قیامت کے دن میزان میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہوں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 16109]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 28، حدیث 59»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں