الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
499. بشر بن قحيف، عن المغيرة بن شعبة
بشر بن قحیف کی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 18095
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، إِذْ نَزَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ الْمَاءَ مِنْ دَوَاةٍ كَانَتْ مَعِي، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اترے اور اپنی حاجت پوری کی، پھر آئے تو میں نے اپنے ساتھ موجود برتن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18095]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 406، حدیث 971»
حدیث نمبر: 18109
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، ثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ قُحَيْفٍ قَالَ: كُنَّا فِي بَيْتِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، فَذَكَرُوا الطُّهُورَ، فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ.
بشر بن قحیف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے کہ لوگوں نے طہارت کا ذکر چھیڑا تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قضائے حاجت کی، پھر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18109]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 411، حدیث 985»