الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. كليب بن شهاب أبو عاصم الجرمي، عن وائل بن حجر
کلیب بن شہاب ابوعاصم جرمی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 18306
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ قَالَا: ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: قُلْتُ لَأَنْظُرَنَّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي؟ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا بِأُذُنَيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَهُمَا مِثْلَ ذَلِكَ، فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ رَأْسَهُ بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ بَيْنَ يَدَيْهِ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز پڑھتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ رخ ہو کر اپنے ہاتھ کانوں کے برابر تک اٹھائے، پھر اپنا بایاں ہاتھ اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑا، جب رکوع کا ارادہ کیا تو اسی طرح ہاتھ اٹھائے، پھر اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھے، جب رکوع سے سر اٹھایا تو اسی طرح ہاتھ اٹھائے، جب سجدہ کیا تو اپنا سر اسی جگہ اپنے ہاتھوں کے درمیان رکھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18306]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 37، حدیث 86»
حدیث نمبر: 18307
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدٍ الْأَسَدِيِّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ وَيُكَنَّى أَبَا بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: قُلْتُ: لَأَنْظُرَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي؟ فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ .
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: میں ضرور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز پڑھتے ہیں۔ پھر راوی نے بشر بن مفضل کی حدیث جیسی حدیث بیان کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18307]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 37، حدیث 87»