🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
96. أبو سلمة بن عبد الرحمن، عن أم سلمة أبو إسحاق، عن أبي سلمة، عن أم سلمة
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات — ابواسحاق کی، ابوسلمہ کے واسطے سے، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19817
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: وَالَّذِي تُوُفِّيَ نَفْسُهُ، تَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا تُوُفِّيَ حَتَّى كَانَ أَكْثَرُ صَلَاتِهِ قَاعِدًا إِلَّا الْمَكْتُوبَةَ، وَكَانَ أَعْجَبُ الْعَمَلِ إِلَيْهِ الَّذِي يَدُومُ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ، وَإِنْ كَانَ يَسِيرًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کی“ (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم )، ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اس حال میں ہوئی کہ فرض نماز کے سوا اکثر نماز بیٹھ کر پڑھتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ تھا جس پر عمل کرنے والا ہمیشگی اختیار کرے، اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19817]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 252، حدیث 513»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19819
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ ، ثَنَا رَحِيلُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: مَا مَاتَ حَتَّى كَانَ أَكْثَرُ صَلَاتِهِ قَاعِدًا، وَكَانَ أَحَبُّ الْعَمَلِ إِلَيْهِ مَا دَاوَمَ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ، وَإِنْ قَلَّ "، تَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات نہیں ہوئی یہاں تک کہ آپ کی اکثر نماز بیٹھ کر ہوتی تھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ تھا جس پر عمل کرنے والا ہمیشگی اختیار کرے، اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو“ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19819]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 253، حدیث 515»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں