🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
474. ربيع بنت النضر
سیدہ ربیع بنت نضر رضی اللہ عنہا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 764
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ النَّضْرِ ، عَمَّتَهُ لَطَمَتْ جَارِيَةً وَكَسَرَتْ سِنَّهَا، فَعَرَضُوا عَلَيْهِمُ الْأَرْشَ فَأَبَوْا، فَطَلَبُوا الْعَفْوَ، فَأَبَوْا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُمْ بِالْقِصَاصِ، فَجَاءَ أَخُوهَا أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتُكْسَرُ سِنُّ الرُّبَيِّعِ ؟ لَا، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَا تُكْسَرُ سِنُّهَا، فَقَالَ: يَا أَنَسُ ، كِتَابُ اللهِ الْقِصَاصُ، فَعَفَا الْقَوْمُ " فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی پھوپھی سیدہ ربیع بنت نضر رضی اللہ عنہا نے ایک لونڈی کو تھپڑ مارا اور اس کا دانت توڑ دیا، تو انہوں نے (لونڈی کے گھر والوں کو) دیت پیش کی، انہوں نے انکار کیا، پھر انہوں نے معافی مانگی، انہوں نے (بھی) انکار کیا، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں قصاص کا حکم دیا، اس پر ان کے بھائی سیدنا انس بن نضر رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ربیع کا دانت توڑا جائے گا؟ نہیں! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا، اس کا دانت نہیں توڑا جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اللہ کی کتاب میں قصاص ہے۔“ اس پر لوگوں نے معاف کر دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندوں میں سے بعض ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم پوری فرما دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 764]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 264، حدیث 768»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21034
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ الرُّبَيِّعَ بِنْتَ النَّضْرِ ، لَطَمَتْ جَارِيَةً مِنَ الْأَنْصَارِ فَكَسَرَتْ رَبَاعِيَتَهَا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَلَبُوا الْقِصَاصَ فَقَالَ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ : يَا رَسُولَ اللهِ أَتُكْسَرُ سِنُّ الرُّبَيِّعِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أَنَسُ كِتَابُ اللهِ الْقِصَاصُ، فَعَفَا الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَأَبَرَّهُ مِنْهُمْ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ رُبَیِّع بنت نضر رضی اللہ عنہا نے انصار کی ایک لڑکی کو طمانچہ مارا اور اس کا سامنے والا دانت توڑ دیا، چنانچہ وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور قصاص کا مطالبہ کیا، تو انس بن نضر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! کیا رُبَیِّع کا دانت توڑا جائے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انس! اللہ کی کتاب کا حکم قصاص ہی ہے۔“ چنانچہ قوم نے معاف کر دیا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے بندوں میں کچھ ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ اللہ پر قسم کھا لیں تو اللہ ان کی قسم پوری فرما دے، انہی میں سے انس بن نضر ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21034]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 262، حدیث 664»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں