الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. عامر بن سعد بن أبي وقاص، عن زيد بن ثابت
عامر بن سعد بن ابی وقاص کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 275
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: ذُكِرَ الطَّاعُونُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّهُ رِجْسٌ أَصَابَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِبَلَدٍ فَلَا تَدْخُلُوهَا عَلَيْهِ، وَإِذَا وَقَعَ وَأَنْتُمْ بِبَلَدٍ فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے طاعون کا ذکر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک ناپاکی (عذاب) ہے جو تم سے پہلے لوگوں پر آیا، تو جب تم کسی شہر میں اس کے بارے میں سنو تو وہاں داخل نہ ہو، اور جب یہ کسی ایسے شہر میں پھیل جائے جہاں تم موجود ہو تو اس سے بھاگتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 133، حدیث 277»
حدیث نمبر: 4878
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَهْمِ السِّمَّرِيُّ ، ثَنَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِذَا سَمِعْتُمْ بِالطَّاعُونِ بِأَرْضٍ فَلَا تَدْخُلُوهَا، وَإِذَا وَقَعَ وَأَنْتُمْ بِأَرْضٍ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا مِنْهَا.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی سرزمین میں طاعون کی وبا کے بارے میں سنو تو وہاں مت جاؤ، اور اگر تم اس سرزمین میں ہو اور وہاں طاعون پھیل جائے تو وہاں سے مت نکلو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4878]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 145، حدیث 4897»