الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. حجر المدري، عن زيد بن ثابت
حجر مدری کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 4925
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ النُّفَيْلِيُّ قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ حُجْرٍ الْمَدَرِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَهُوَ لِمُعْمَرِهِ مَحْيَاهُ وَمَمَاتَهُ، لَا تُرْقِبُوا شَيْئًا، فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ سَبِيلُهُ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کوئی چیز عمریٰ کے طور پر دے دے تو وہ اسی کی ہو جاتی ہے جسے دی گئی، اس کی زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی۔ رقبیٰ کی شرط نہ لگاؤ، جو کسی چیز میں رقبیٰ کی شرط لگا دے تو وہ اسی (کی ملک ہونے) کے راستے پر چلے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4925]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 161، حدیث 4944»
حدیث نمبر: 4929
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنِي شِبْلُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ حُجْرٍ الْمَدَرِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَى فَهِيَ لَهُ مَحْيَاهُ وَمَمَاتَهُ، لَا تُرْقِبُوا شَيْئًا، فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ سَبِيلُ الْمِيرَاثِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی کو عمریٰ دیا تو وہ اسی کی ہو جاتی ہے، اس کی زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی۔ رقبیٰ کی شرط نہ لگاؤ، جو ایسا کرے تو وہ میراث کے راستے پر چلے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4929]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 161، حدیث 4948»