الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
99. أبو عمرو الشيباني، عن زيد بن أرقم
ابوعمرو شیبانی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 5043
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ بْنُ شُبَيْلٍ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كُنَّا نَتَكَلَّمُ فِي الصَّلَاةِ يُكَلِّمُ أَحَدُنَا أَخَاهُ فِي حَاجَتِهِ، حَتَّى نَزَلَتِ الْآيَةُ: حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلهِ قَانِتِينَ، فَأُمِرْنَا بِالسُّكُوتِ ".
ابوعمرو شیبانی، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم نماز میں بات چیت کر لیا کرتے تھے، ہم میں سے کوئی اپنے بھائی سے اپنی ضرورت کی بات کر لیتا، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”نمازوں کی، بالخصوص درمیانی نماز کی حفاظت کرو، اور اللہ کے حضور ادب سے کھڑے ہو“ [البقرہ: 238] ، تو ہمیں خاموش رہنے کا حکم دیا گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5043]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 193، حدیث 5062»
حدیث نمبر: 5044
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ شُبَيْلٍ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَتَكَلَّمُ فِي الصَّلَاةِ يُكَلِّمُ أَحَدُنَا صَاحِبَهُ فِي الْحَاجَةِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، حَتَّى نَزَلَتْ: حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلهِ قَانِتِينَ، فَأُمِرْنَا حِينَئِذٍ بِالسُّكُوتِ ".
ابوعمرو شیبانی، سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نماز میں بات چیت کر لیا کرتے تھے، ہم میں سے کوئی اپنے ساتھی سے اپنی ضرورت کی بات آپس میں کر لیتا، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”نمازوں کی، بالخصوص درمیانی نماز کی حفاظت کرو، اور اللہ کے حضور ادب سے کھڑے ہو“ [البقرہ: 238] ، تو ہمیں اسی وقت خاموش رہنے کا حکم دیا گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5044]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 193، حدیث 5063»