الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. وما أسند أبو سعيد الخدري رضي الله عنه
اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی مرویات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 451
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِيرَةَ يَعْنِي ابْنَ مِقْسَمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، لَقِيَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَشَهِدَ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، فَمَنْ زَادَ فَقَدْ أَرْبَى فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : " أَتُوبُ إِلَى اللهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِمَّا كُنْتُ أُفْتِي بِهِ " ثُمَّ رَجَعَ.
عبدالرحمن بن ابی نعم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے برابر برابر ہے، جس نے زیادہ لیا اس نے سود کھایا۔“ تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میں اللہ عزوجل کی طرف اس فتوے سے توبہ کرتا ہوں جو میں دیتا رہا ہوں“، پھر وہ (اپنے فتوے سے) رجوع کر گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 176، حدیث 454»
حدیث نمبر: 5428
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، وَعَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيَّانِ ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ، مِثْلًا بِمِثْلٍ، فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى "، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّ صَاحِبَ تَمْرِكَ يَشْتَرِي صَاعًا بِصَاعَيْنِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، تَمْرِي كَذَا وَكَذَا، فَلَا يَأْخُذُوهُ إِلَّا أَنْ أَزِيدَهُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَفْعَلْ.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے، گندم گندم کے بدلے، جو جو کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے، نمک نمک کے بدلے، برابر برابر ہونا چاہیے، جس نے زیادہ دیا یا زیادہ لیا اس نے سود کھایا۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! آپ کی کھجوروں کا نگران تو ایک صاع دو صاع کے بدلے خریدتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا تو اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری کھجور اتنی اتنی ہے، وہ اسے اس کے سوا نہیں لیتے کہ میں انہیں زیادہ دوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا مت کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5428]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 38، حدیث 5447»