الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
362. ما أسند سليك
سیدنا سلیک رضی اللہ عنہ کی مرویات
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 1852
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَتَوَضَّأَ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ، وَلَا نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ، وَأَنْ نُصَلِّيَ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا نُصَلِّيَ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ.
جعفر بن ابی ثور، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کریں، اور بکری کا گوشت کھانے سے وضو نہ کریں، اور یہ کہ ہم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھیں اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 1852]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 211، حدیث 1865»
حدیث نمبر: 1855
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْأُبُلِّيُّ ، حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ جَعْفَرٍ السُّوَائِيِّ ، عَنْ جَدِّهِ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا نُصَلِّي فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ، وَكُنَّا نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ، وَلَا نَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ ".
جعفر سوائی اپنے دادا سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ”ہم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھتے تھے اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہیں پڑھتے تھے، اور ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرتے تھے اور بکری کا گوشت کھانے سے وضو نہیں کرتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 1855]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 212، حدیث 1868»
حدیث نمبر: 6683
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَيُّوبَ الضَّبِّيُّ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ السُّكَّرِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ سُلَيْكٍ الْغَطَفَانِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ، وَلَا تَوَضَّئُوا مِنْ لُحُومِ الْغَنَمِ، وَصَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلَا تُصَلُّوا فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ.
سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کرو، اور بکری کا گوشت کھانے سے وضو نہ کرو، اور بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھو، اور اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہوں میں نماز نہ پڑھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6683]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 164، حدیث 6713»