الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. عفير بن معدان، عن سليم بن عامر
عفیر بن معدان کی سلیم بن عامر سے روایات
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 7660
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، ثَنَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تُبْعَثُ الْمَلَائِكَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ، فَيَكْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَإِذَا صَعِدَ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ طُوِيَتِ الصُّحُفُ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازوں پر بھیجے جاتے ہیں، وہ پہلے آنے والے سے پہلے آنے والے کا نام لکھتے جاتے ہیں، پھر جب امام منبر پر چڑھ جاتا ہے تو رجسٹر لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7660]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 165، حدیث 7691»
حدیث نمبر: 8054
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ رَجَاءٍ ، عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنْ أَبِي غَالِبٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَيَقُومُونَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَعَهُمُ الصُّحُفُ، يَكْتُبُونَ النَّاسَ حَتَّى إِذَا خَرَجَ الْإِمَامُ طُوِيَتِ الصُّحُفُ ". فَقُلْتُ: لَيْسَ لِمَنْ خَرَجَ بَعْدَ الْإِمَامِ جُمُعَةٌ؟ فَقَالَ: " بَلَى، وَلَكِنَّهُ لَيْسَ فِيمَا فِي الصُّحُفِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے جمعہ کے دن مسجد کے دروازوں پر کھڑے ہوتے ہیں، ان کے پاس رجسٹر ہوتے ہیں، وہ آنے والے لوگوں کے نام لکھتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب امام نکل آتا ہے تو رجسٹر لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“ میں نے عرض کیا: کیا امام کے نکلنے کے بعد آنے والے کے لیے جمعہ نہیں ہے؟ فرمایا: ”کیوں نہیں، لیکن وہ اس فضیلت میں شامل نہیں ہوگا جو رجسٹر میں لکھی جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 8054]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 283، حدیث 8085»