الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 1187
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَغْشَاهُمْ غَوَاشٍ مِنَ النَّاسِ، فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَأَنَا بَرِيءٌ مِنْهُ وَهُوَ بَرِيءٌ مِنِّي، وَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ، فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً عنقریب تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جنہیں لوگوں کے ہجوم (خوشامدی ٹولے) ہر طرف سے گھیرے رکھیں گے، پس جس کسی نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم و ستم پر ان کی معاونت کی تو میں اس سے بری ہوں اور وہ مجھ سے بری ہے، اور جس شخص نے ان کے جھوٹ کو سچ نہیں مانا اور ان کے ظلم پر ان کی کوئی مدد نہیں کی تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1187]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2259، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4208، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17660، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5089، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1182»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2259، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4208، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17660، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5089، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1182»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1286
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يَكُونُ أُمَرَاءُ يَغْشَاهُمْ غَوَاشٍ مِنَ النَّاسِ - أَوْ قَالَ: حَوَاشِي - قَالَ شُعْبَةُ : أَحْسَبُهُ قَالَ: فَيَظْلِمُونَ وَيَكْذِبُونَ، فَمَنْ صَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي، وَلَا أَنَا مِنْهُ، وَمَنْ لَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب ایسے حکمران ہوں گے جنہیں لوگوں کے ہجوم (یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حاشیہ نشینوں نے) گھیر رکھا ہوگا—شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ بھی فرمائے—پھر وہ حکمران ظلم کریں گے اور جھوٹ بولیں گے، پس جس شخص نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی، تو اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہیں کی اور ان کے ظلم پر ان کی معاونت نہیں کی، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1286]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله: (يغشاهم غواش): مضى تخريجه (برقم 1187)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11463، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 286، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1281»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله: (يغشاهم غواش): مضى تخريجه (برقم 1187)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11463، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 286، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1281»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن